🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: امام مالکؒ نے اپنی کتابوں میں صرف ان راویوں سے روایت اپنی کتابوں میں درج...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امام مالکؒ نے اپنی کتابوں میں صرف ان راویوں سے روایت اپنی کتابوں میں درج کی ہے،
جو ان کے نزدیک ثقہ اور قابل اعتماد تھے،
لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ سب دوسرے اتمہ کے نزدیک بھی ثقہ اور معتبر ہوں۔
اور وہ شعبہ جس کو امام مالکؒ غیر ثقہ قرار دیتے ہیں،
یہ حضرت ابن عباسؓ کے آزاد کردہ غلام اور ان کا شاگرد تھا،
جس کو قرشی اور ہاشمی کہتے تھے۔
احمد بن حنبلؒ اور یحیٰ بن معینؒ نے اس کے بارے میں کہا ہے:
"لَیْسَ بِه بَأسٌ" اور معروف و مشہور شعبہ بن الحجاجؒ،
وہ تو ایک جلیل القدر،
بلند پایہ محدث ہیں،
جن کا شمار ائمہ جرح وتعدیل میں ہوتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 85