🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) أَهْلُ الْبَادِيَة: اعرابی، بدوی یا جنگلی لوگ، جن میں جہالت اور جفا (درشتی و...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
أَهْلُ الْبَادِيَة:
اعرابی،
بدوی یا جنگلی لوگ،
جن میں جہالت اور جفا (درشتی و ترشی)
عام ہے۔
(2)
اَلْعَاقِلُ:
دانشمند،
سمجھ دار۔
(3)
زَعْم:
محض گمان یا ظن کے معنی میں نہیں،
بلکہ یقین قول (بات)
کے معنی میں استعمال ہوا ہے،
اس لیے آپ نے تصدیق کی۔
(4)
نَصَبَ:
گاڑنا،
پیوست کرنا۔
(5)
جِبَال:
جبل کی جمع ہے،
پہاڑ۔
فوائد ومسائل:
(1)
سوال کی بندش کرنے میں قرآن مجید کی سورہ مائدہ کی آیت کی طرف اشارہ ہے:
﴿لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِن تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ﴾ (المائدہ: 101)
”ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہارے لیے ناگواری کا باعث بنیں۔
“ اصل بات یہ ہے کہ نئے نئے سوالات کرنا انسانی فطرت ہے،
لیکن اس عادت کو اگر بالکل آزاد چھوڑ دیا جائے تو اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان غیر متعلق اور بے فائدہ چیزوں کے متعلق سوالات کرنا شروع کر دیتا ہے،
اور اس کا رجحان موشگافیوں کی طرف بڑھ جاتا ہے،
وہ بال کی کھال اتارتا ہے،
جس سے عمل کی طرف توجہ کم ہو جاتی ہے،
حالانکہ اصل مقصد عمل ہے،
نیز رسول سے زیادہ سوال کرنے کا نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ پابندیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
(جیسا کہ بنو اسرائیل کے گائے کے بارے میں سوالات سے یہ بات ظاہر ہے)
جس سے عمل میں دشواری پیدا ہوتی ہے اور جذبہ عمل مزید کمزور ہو جاتا ہے،
اس وجہ سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو غیر ضروری اور بے مقصد سوال کرنے سے روک دیا گیا،
اس لیے وہ براہ راست بہت کم سوال کرتے تھے،
اور اس بات کے آرزو مند رہا کرتے کہ کوئی عاقل اور سمجھ دار اعرابی آئے،
جو سوال کرنے کی کیفیت،
آداب اور ضرورت کو سمجھتا ہو،
وہ آپ سے سوال کرے اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کو سننے کا موقع مل جائے۔
(2)
قسم بعض دفعہ محض تاکید اور تقریر کے لیے اٹھائی جاتی ہے،
کسی شک وشبہ کو دور کرنا مقصود نہیں ہوتا۔
(3)
سائل کو جواب دیتے وقت اس کی حیثیت ومقام اور معاشرتی سطح کا لحاظ رکھنا چاہیے،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں بدویوں کے لیے بڑی وسعت وکشادگی تھی،
وہ سوالات میں بڑی جرأت وجسارت دکھاتے اور بے دھڑک جو چاہتے پوچھ لیتے۔
بسا اوقات سخت رویہ اختیار کرتے وہ شہری تہذیب وسلیقہ یا ادب وآداب کا لحاظ نہ رکھتے،
لیکن آپ کے رخ انوار پر ملال ظاہر نہ ہوتا،
خندہ روئی سے جواب دیتے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 102