شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) دُلَّني: میری رہنمائی کیجئے، مجھے بتلائیے۔ (2) الْمَكْتوبة: لکھی گئی، یعنی فرض و لازم...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
دُلَّني:
میری رہنمائی کیجئے،
مجھے بتلائیے۔
(2)
الْمَكْتوبة:
لکھی گئی،
یعنی فرض و لازم ٹھہرائی گئی۔
(3)
المَفْرُوضَة:
فرض اور واجب قرار دی گئی۔
(4)
سَرَّ:
مسرت اور خوشی کا باعث بنا۔
فوائد ومسائل:
(لا ازید ولا انقص)
عربی زبان کا ایک محاورہ ہے جو کلام کے اندر حسن اور زور وتاکید پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ میں اعمال کی تعمیل میں کسی قسم کی کوتاہی یا کمی نہیں کروں گا،
یہ مقصد نہیں ہوتا کہ میں اس سے زائد عمل نہیں کروں گا۔
جب کہ ہم دوکاندار سے سودا سلف خریدتے وقت کہہ دیتے ہیں،
اس میں کمی،
بیشی ہو سکتی ہے،
بیشی کا لفظ محض حسن اور زور کلام میں اضافہ کے لیے بڑھا دیا جاتا ہے،
ہمارا مطلوب صرف کمی ہوتا ہے نہ ک بیشی،
اس کے لیے تو وہ دوکاندار فورا تیار ہوگا،
اسی محاورہ کے مطابق اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ﴿فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً ۖ وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ﴾ (الأعراف: 34)
”جس وقت ان کا وقت مقررہ آجائے گا،
اس وقت نہ ایک گھڑی پیچھے رہ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے۔
“ جب وقت مقررہ آجائے تو اس میں تاخیر کا امکان تو موجود ہے،
مگر تقدیم تو عقلا ممکن ہی نہیں۔
یہاں مقصود صرف تاخیر ہی ہے لیکن کلام کے انداز وتاکید اور تحسین کےلیے تاخیر کے ساتھ اس کے مقابل،
تقدیم کو بھی لایا گیا ہے۔
اسی طرح،
اس حدیث میں مقصد لا انقص ہے لیکن کلام کی تحسین وتاکید کےلیے اس کے مقابل لا ازید کہہ دیا گیا ہے وگرنہ نفل تو مقصود ومطلوب ہیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 107