🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: پہلی روایت میں اللہ تعالیٰ کو یکتا اور منفرد قرار دینا بیان کیا گیا تھا۔...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
پہلی روایت میں اللہ تعالیٰ کو یکتا اور منفرد قرار دینا بیان کیا گیا تھا۔
اس روایت میں اس کی جگہ اللہ تعالیٰ کی بندگی کرنا اور ما سوا اللہ کی عبادت سے انکار کرنا بیان کیا گیا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ توحید کی تین اقسام ہیں:
(1)
تو حید ربوبیت کہ کائنات کا خالق،
مالک،
مدبر اورو منتظم اور رب،
صرف اللہ ہے۔
(2)
توحید اسماء وصفات کہ وہ اپنے اسماء وصفات میں بے مثل ہے اور اسی کے اسماء وصفات حسنی ہیں۔
(3)
تو حید الوہیت کہ بندگی کا حقدار صرف وہی ہے۔
ان میں مرکز ومحور کی حیثیت تو حید الوہیت کو حاصل ہے،
اس لیے سب سے پہلے اس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 112