🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو امام بخاری وغیرہ کی تحقیق کے مطابق 10 ہجری میں اور اکثر علمائے سیرت اور اہلِ مغازی کے نزدیک 9 ہجری میں یمن کا گورنر بنا کر بھیجا تھا۔
(2)
دین کی تعلیم اور اسلام کی دعوت میں معلِّم اور داعی کو ترتیب اور تدریج کا لحاظ رکھنا چاہیے اورایک دم اسلام کے تمام احکام ومطالبات اور دینکے تمام اوامر ونواہی لوگوں کے سامنے بیان نہیں کرنے چاہیئں،
اہم فالاہم کی ترتیب کو ملحوظ رکھا جائے گا۔
(3)
دین کی اساس وبنیاد،
توحید ورسالت ہے،
ا س لیے سب سےپہلے انہیں کی دعوت دی جائے گی۔
کیونکہ جب تک کوئی انسان اللہ تعالیٰ کو تسلیم نہیں کرتا،
وہ رسول اور اس کے دین وشریعت کو کیسے قبول کرے گا؟ اللہ تعالیٰ کو الوہیت کے اقرار کے بعد ہی رسالت اور دین وشریعت کو قبول کرنے کا داعیہ پیدا ہوگا۔
(4)
توحید ورسالت کے اقرار کے بعد،
اسلام کے ارکان اور فرائض میں نماز اور زکاۃ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔
اور قرآن مجید میں ان ہی دو پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے،
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت جو آگے آرہی ہے اس میں بھی ان دو کا تذکرہ ہے،
کیونکہ نماز تمام حقوق اللہ کی ادائیگی کی بنیاد ہے اور زکاۃ تمام حقوق العباد کی ادائیگی کی اساس ہے،
اس لیے جو انسان ان دو کی پابندی کرتا ہے اس کےلیے اسلام کے تمام ارکان وفرائض کا ادا کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
(5)
زکاۃ کی وصولی کے وقت لوگوں کے اموال (پیداوار ہو یا حیوانات)
سے نفیس نفیس اور بہتر بہتر چیز نہیں لی جائے گی،
بلکہ درمیانی قسم کا مال وصول کیا جائے گا اور مسلمان ضرورت مندوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔
(6)
کسی پر ظلم وزیادتی کرنا انتہارئی حرام ہے،
مظلوم کی دعا کی قبولیت کے درمیان کوئی چیز حائل نہیں ہوتی،
فسق وفجور کے ارتکاب کے باوجود مظلوم کی بد دعا قبول ہوتی ہے۔
(7)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا ا ور آپ کی لائی ہوئی شریعت پر چلنا،
آپ سےپہلے آنے والے انبیاء کے ماننے والے اہل کتاب کے لیے بھی ضرروی ہے،
اپنے سابقہ ادیان پر قائم رہنا ان کی نجات کےلیے کافی نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 123