شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: عِقَالٌ: اونٹ کا گھٹنا باندھنے کی رسی، زانو بند۔ فوائد ومسائل: (1) رسول اللہ ﷺ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
عِقَالٌ:
اونٹ کا گھٹنا باندھنے کی رسی،
زانو بند۔
فوائد ومسائل:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مدینہ منورہ سے دور رہنے والے قبائل جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی رفاقت کا زیادہ موقع نہیں ملا تھا اور اسلام کو پوری طرح سمجھ نہیں سکے تھے،
یا محض مسلمانوں کی قوت وطاقت سے خوف کھا کر مسلمان ہوئے تھے وہ اسلام سے پھر گئے،
لیکن وہ لوگ جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلیم وتربیت کا موقع ملا اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کے لمحات میسر آئے اور انہوں نے اسلام کو دل کی گہرائیوں سے سمجھ لیا ان کے دل میں اسلام کے بارے میں کوئی شک وشبہ پیدا نہیں ہوا وہ اسلام پر قائم رہے،
یہی لوگ اکثریت میں تھے اور تقریبا ہر قبیلہ میں کم وبیش موجود تھے۔
اسلام سےپھرنے والوں کے مختلف گروہ تھے (الف)
وہ لوگ جو اسلام سے بالکل مرتد ہو کر اپنے پہلے کفر کی طرف لوٹ گئے،
دین شعائر،
نماز،
زکاۃ اور دوسرے احکام شرعیہ کو ترک کر کے،
زمانہ جاہلیت کے طور طریقوں کو اختیار کر لیا۔
(ب)
وہ لوگ جنہوں نے مدعیان نبوت کے فریب میں آکر ان کی جھوٹی نبوت کو تسلیم کر لیا۔
(ج)
وہ لوگ جو کنارہ کش ہو کر،
حالات کا انتظار کر نے لگے۔
(د)
وہ لوگ جو اسلام کے منکر نہیں تھے،
صرف زکاۃ کا انکار کرتے تھے کہ یہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی وصول کر سکتے تھے،
اور ان میں سے بھی کچھ لوگ صرف خلیفہ کو زکاۃ ادا کرنے سے منکر تھے کہ ہم اپنے طور پر اپنے محتاجوں میں تقسیم کریں گے،
بلکہ بنویربوع کے لوگو ں نے تو صدقات اکٹھے کر کے،
خلیفہ کو دینا چاہا تھا۔
ان کے سردار،
مالک بن نویرہ نے ان کو روک دیا،
حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کا اختلاف اس چوتھے گروہ کے بارے میں تھا،
اور پھر یہ اختلاف بھی ختم ہو گیا۔
(2)
نماز اور زکاۃ اسلام کے ایسے دو بنیادی ارکان ہیں کہ اسلام کا قیام وبقا ان پر منحصر ہے،
اس لیے ان میں سے کسی ایک کا منکر کافر ہے بلکہ ضروریات دین،
جن چیزوں کا دین ہونا ہر خاص وعام کو معلوم ہے ان کا منکر کافر ہے۔
(3)
جو انسان کلمہ شہادت کا اقرار کرتا ہے یا اللہ تعالیٰ کی الوہیت کو تسلیم کرتا ہے تو گویا وہ پورے دین کو تسلیم کرتا ہے،
اس لیے اس کا مال وجان محفوظ ہوں گے اور دین کے احکام پرعمل پیرا ہونے کا وہ پابند ہوگا۔
اس لیے اگر کسی ایسی چیز کا ارتکاب کرے گا،
جس سے اس کا مال یا جان محفوظ نہ رہے سکتے ہوں،
تو اس کا محاسبہ ہوگا،
زکاۃ اگر ادا نہ کرے تو زبردستی لی جائے گی،
شادی شدہ ہو کر،
زنا کرے گا یا کسی کو ناحق قتل کرے گا تو اس کو قتل کر دیا جائے گا۔
(4)
جو شخص کلمہ اسلام پڑھ کر ہمارے سامنے اپنے ایمان لانے کا اظہار کرتا ہے تو یہ دنیوی اور قانونی طور پر اس کو مسلمان تسلیم کر لیں گے اور اس کو مسلمانوں والے حقوق حاصل ہوں گے اور مسلمانوں کے فرائض کا وہ پابند ہوگا لیکن اگر یہ کام اس نے محض مسلمانوں سے ڈر کر یا کسی بد نیتی سے کیا ہے تو اللہ اس کا محاسبہ کرے گا،
ہم تو ظاہر کے پابند ہیں،
باطن کو عالم الغیب اور علیم بذات الصدور ذات ہی جانتی ہے۔
(5)
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے فرمایا تھا:
(مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الصَّلَاةِ،
وَالزَّكَاةِ)
جو نماز اور زکاۃ میں فرق اور امتیاز کرے گا،
ایک کو ادا کرے گا اور دوسری کا منکر ہوگا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے سامنے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی روایت تھی جس میں جان ومال کی عصمت کو نماز اور زکاۃ پر موقوف کیا گیا ہے،
یہ روایت آگے آرہی ہے اور متفق علیہ ہے۔
(فتح الباری: 1/103)
اس لیے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں یکساں اہمیت دی ہے تو پھر ان میں فرق کیسے برداشت کیا جاسکتا ہے اور بعض تاریخی روایات میں اس روایت کے پیش کرنے کی تصریح موجود ہے۔
(الامارۃ والسیاسة: 1/17)
اس لیے کہ کہنا درست نہیں کہ شیخین کے سامنے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت نہ تھی،
اس لیے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو قیاس واستنباط سے کا م لینا پڑا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو شبہ لاحق ہوا۔
(6)
الناس:
سے مراد،
صرف قریش مرد ہیں اس لیے کہا جاتا ہے (عامٌ أُريدَ به الخاصُ)
لفظ عام لیکن مراد خاص ہے یا (اختصَّ منه البعضُ)
عام لیکن دلائل کی روشنی میں اس کی تخصیص کر لی گئی یا الف لام عہد ذہنی کے لیے بے مراد قریش ہیں کیونکہ اہل کتاب اگرجزیہ ادا کر دیں تو ان سے لڑائی نہیں کی جائے گی ﴿حَتَّىٰ يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَن يَدٍ وَهُمْ صَاغِرُونَ﴾ (سورة التوبة: 29)

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 124