🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں "لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ" کی شہادت کے علاوہ رسول اللہ ﷺ کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں "لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ" کی شہادت کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور آپ کی لائی ہوئی ہدایت ودین پر ایمان لانے کا بھی ذکر موجود ہے،
جو اس بات کا واضح قرینہ اور دلیل ہے کہ "لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ" کی شہادت پورے دین کا عنوان ہے اور "لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ" کے قائم ہونے کا معنی ہے،
دین اسلام کو قبول کرنا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 126