🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اہل سنت اور اہل حق کا اس بات پر اتفاق ہے کہ توحید پر مرنے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اہل سنت اور اہل حق کا اس بات پر اتفاق ہے کہ توحید پر مرنے والا جنتی ہے اگر وہ گناہوں سے بچا ہو۔
صحیح تو یہ ہے کہ وہ سیدھا جنت میں داخل ہوگا،
اگر اس نے کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کیا اور توبہ کی توفیق نہ ملی،
تو پھر اللہ تعالیٰ کی مرضی،
اس کے گناہ معاف کر دے اور جنت میں داخل کرے،
یا اس کے گناہوں کے مطابق دوزخ میں داخل کر کے گناہوں سے پاک صاف کر کے جنت میں لے جائے۔
بہر حال وہ انجام کے اعتبار سےجنتی ہے۔
تو حید کے اقرار وشہادت کے لیے رسالت وآخرت پر یقین وایمان لازم ہے،
ان کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 136