🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) أَزْوَادٌ: زاد کی جمع ہے، زادِ سفر، توشہ۔ (2) حَمَائِل: حمولةٌ کی جمع...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
أَزْوَادٌ:
زاد کی جمع ہے،
زادِ سفر،
توشہ۔
(2)
حَمَائِل:
حمولةٌ کی جمع ہے،
بار برداری کے اونٹ یا سواری کے اونٹ۔
(3)
النَّوَى:
نواة کی جمع ہے گٹھلی۔
(4)
أَزْوِدَة:
زاد کی جمع ہے،
توشہ،
لیکن یہاں توشہ داں مراد ہے،
یا مضاف محذوف یعنی اوعية ازودتهم ان کے توشہ کے برتن۔
(5)
نَاضِحٌ:
نَاضِحَة کی جمع ہے پانی لانے والے اونٹ،
مذکر کو ناضح اور مؤنث کو ناضحہ کہتے ہیں۔
(6)
ادَّهَنَّا:
کا ظاہری معنی تیل لگانا ہے،
لیکن یہاں مراد،
اونٹوں کی چربی کا تیل بنانا ہے۔
(7)
الظَّهْرُ:
سواری،
کیونکہ اس کی پشت پر سوار ہوا جاتا ہے یا اس سے سفر میں قوت و مدد حاصل کی جاتی ہے۔
(8)
فَضْلٌ:
بچا کھچا۔
(9)
نِطَع:
چمڑے کا دسترخواں۔
فوائد ومسائل:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا مشورہ قبول کرتے ہوئے لوگوں کو بچا کچھا زاد راہ اکٹھا کرنے کا حکم دیا اور اس پر برکت کی دعا فرمائی،
اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی،
اس سے معلوم ہوتا ہے،
کہ اگر ادنیٰ اعلیٰ کو مناسب اور صحیح مشورہ دے تو اس کو قبول کر لینا چاہیے،
بلا وجہ اپنی بات پر اڑنا نہیں چاہیے یا اس کو عزت نفس کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 139