🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) كَلِمَةٌ: بول کو کہتے ہیں چونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کلمہ کن (ہو جا)...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
كَلِمَةٌ:
بول کو کہتے ہیں چونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کلمہ کن (ہو جا)
سے پیدا ہوئے ہیں،
اس لیے ان کو کلمہ قرار دیا گیا ہے۔
(2)
روحٌ منه:
حضرت عیسیٰ کی روح کی نسبت،
تعظیم و تکریم کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف کی گئی ہے،
جیسے بیت اللہ،
ناقۃ اللہ،
سورہ سجدہ میں انسان کی تخلیق کے سلسلہ میں فرمایا:
﴿وَنَفَخَ فِيهِ مِن رُّوحِهِ﴾ ”اس میں اپنی روح پھونکی“ منه کا معنی اس کا جز نہیں ہے وگرنہ ہر چیز اس کا جز ہو گی۔
سورۃ جاثیہ میں فرمایا:
﴿سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِّنْهُ﴾ (جاثیة: 13)
”اس نے تمہارے لیے مسخر کیا جو کچھ بھی آسمانوں میں ہے اور جو کچھ بھی زمین میں ہے سب کو اپنی طرف سے۔
“ یہاں "جَمِيعًا مِّنْهُ" کا یہ معنی نہیں ہے کہ سب کچھ اس کا حصہ یا جز ہے۔
(3)
اَلْحَقّ:
حق اس موجود کو کہتے ہیں جو پایا جائے یا جس کا پایا جانا ضروری ہو،
اللہ تعالیٰ کو حق اس لیے کہتے ہیں کہ وہ ازلی اور ابدی ہے ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا،
جنت اور دوزخ کو حق اس لیے کہتے ہیں کہ ان کا پایا جانا یقینی ہے،
حق لازم اور واجب کو بھی کہتے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 140