🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) لَبَّيْكَ: لب کا تثنیہ ہے اور (ک) کی طرف مصاف ہے، تکرار اور تاکید...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
لَبَّيْكَ:
لب کا تثنیہ ہے اور (ک)
کی طرف مصاف ہے،
تکرار اور تاکید و کثرت کے لیے ایسا کرتے ہیں،
معنی ہے اجبت لك اجابة بعد اجابة،
”آپ کے لیے بار بار حاضر ہوں“ یا اقمت علي طاعتك اقامة بعد اقامة،
”مسلسل آپ کی اطاعت پر قائم ہوں۔
“ (2)
سَعْدَيْكَ:
سعد کا تثنیہ ہے اور اس کا مقصد بھی تکرار و کثرت ہے معنی ہے:
أنا مسعد طاعتك اسعاد بعد اسعاد،
یا اسعدك اسعاد ابعد اسعاد،
آپ کی خدمت و طاعت کی سعادت پر قائم ہوں۔
فوائد ومسائل:
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ساتھ بیٹھنے کی کیفیت کو تفصیل سے بیان کیا ہے تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جو خاص شفقت اور عنایت حاصل تھی اور بارگاہ نبوی میں جو خاص مقام قرب حاصل تھا،
وہ سامعین کے پیش نظر رہے،
تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ آپ نے حضرت معاذ کو ایسی بات کیوں فرمائی،
جس کی عام اشاعت کی اجازت نہ تھی جیسا کہ آگے ان کی حدیث میں آرہا ہے،
نیز لوگوں کے سامنے یہ بات واضح ہوجائے کہ مجھے یہ حدیث اچھی طرح یاد ہے حتی کہ اس کی جزئی باتیں بھی محفوظ ہیں۔
(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تھوڑے تھوڑے وقفہ کے ساتھ،
حضرت معاذ کو تین دفعہ مخاطب کیا،
اور پھر تیسری دفعہ بھی بات مکمل نہیں کی،
مقصد یہ تھا کہ حضرت معاذ ؓ پوری طرح آپ کی طرف متوجہ ہوں اور ہمہ تن گوش ہو کر پوری رغبت وتوجہ اور غور وتا مل کے ساتھ آپ کی بات سنیں،
کیونکہ جب انسان کسی چیز کا منتظر ہوتا ہے،
تو اس کی طرف پوری توجہ کرتا ہے او ر کامل انہماک اورشوق سے سنتا ہے اور ا س کو ذہن نشین کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 143