🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اَلْحَق: حق موجود چیز کو کہتے ہیں، اس لیے سچ، صدق کو بھی حق کہہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اَلْحَق:
حق موجود چیز کو کہتے ہیں،
اس لیے سچ،
صدق کو بھی حق کہہ دیتے ہیں،
کیونکہ وہ موجود ہے اور حق ہر اس چیز کو کہہ دیتے ہیں جس کا کرنا لازم اور ضروری ہے،
اس لیے فرائض جن کی ادائیگی ضروری ہے یا قرض جس کا ادا کرنا لازم ہے اس کو بھی حق کہہ دیتے ہیں۔
اللہ کا بندوں پر حق ہے،
کا معنی یہ ہے:
کہ بندہ پر اس کام کا کرنا لازم اور واجب ہے۔
اور بندوں کا اللہ پر حق ہے کا معنی یہ ہے کہ اس چیز کا پایا جانا قطعی اور یقینی ہے،
یہ معنی نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ پر اس کا کرنا لازم واجب ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 144