شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) قُعُودًا حَوْلَه: ارد گرد بیٹھنا، چاروں اطراف گھیرے میں لیے ہوئے تھے۔ (2) بَيْنِ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
قُعُودًا حَوْلَه:
ارد گرد بیٹھنا،
چاروں اطراف گھیرے میں لیے ہوئے تھے۔
(2)
بَيْنِ أَظْهُرِنَا:
درمیان میں یا وسط میں بیٹھنا،
اظهركم،
ظهرانيكم،
ظهريكم سب کا یہی مفہوم ہے۔
(3)
خَشِينَا أَنْ يُقْتَطَعَ دُونَنَا:
ہمیں خطرہ پیدا ہوا کہ آپ کو ہم سے الگ تھلگ،
دشمن ایذا نہ پہنچائے۔
(4)
فَزِعْنَا:
ہم گھبرائے،
کسی چیز کی فکر کرتے ہوئے اٹھے،
یا مدد و نصرت کے لیے کھڑے ہوئے۔
(5)
حَائِط:
وہ باغ جس کی چار دیواری ہو،
چھت نہ ہونے کی وجہ سے اسے حائط (دیوار)
کہتے ہیں۔
(6)
الْجَدْوَلُ:
نالا،
اس کو ربیع بھی کہتے ہیں۔
(7)
بِئْر خَارِجَةٍ:
خارجہ کو اگر بئر کی صفت بنائیں تو معنی ہو گا،
باہر والا کنواں اور اگر خارجہ کسی انسان کا نام ہو تو معنی ہو گا خارجہ کے کنویں سے۔
(8)
فَاحْتَفَزْتُ:
میں سمٹا اور سکڑا،
تاکہ اندر گھسنا آسان ہو جائے۔
(9)
ثَعْلبٌ:
لومڑی۔
(10)
اسْتِي:
اپنی سرین،
دُبر کو کہتے ہیں،
شرم و حیا کی خاطر،
صریح لفظ استعمال نہیں کیا جاتا۔
(11)
أَجْهَشْتُ بُكَاءً:
میں گھبرا کر آپ کی پناہ میں آیا،
رنگ فق ہو گیا،
اور صورت رونی تھی،
رویا نہیں تھا۔
(12)
رَكِبَنِي عُمَرُ:
عمر نے میرا پیچھا کیا،
اور میرے پیچھے پیچھے چل دئیے۔
فوائد ومسائل:
۔
۔
۔
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو ایک بشارت عظمی کے اعلان کے لیے بھیجا تھا،
اس کی غیر معمول اہمیت کے پیش نظر،
آپ کی کسی خاص نشانی کی ضرورت تھی،
اس وقت میسر نشانی نعلین (دوجوتے)
مبارک ہی تھے،
وہی عطا فرمائے۔
(2)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا مقصود ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو گرانا یا ایذا پہنچانا نہ تھا،
بلکہ اس کام سے باز رکھنا مقصود تھا،
شاید عمر رضی اللہ عنہ نے پہلے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو واپس چلنے کو کہا ہو،
لیکن چونکہ وہ اہل ایمان کے لیے ایک عظیم بشارت کا پروانہ لے کر آرہے تھے،
اور انہیں اسی طرح ایک بڑی سعادت حاصل ہو رہی تھی،
اس لیے انہوں نے واپس جانے سے انکار کیا ہوگا،
اس لیے تنبیہ اور سرزنش کے طور پر انہوں نے سینہ پر ہاتھ مارا جو اچانک لگا،
اس لیے حضرت ابوہریرہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ چونکہ اس بشارت عامہ میں ایک مضر اورنقصان دہ پہلو دیکھتے تھے،
وہ وقت سعی وعمل اورجدوجہد کا تھا۔
تمام احکام اسلامیہ کی پابندی کرنا،
دین کی تبلیغ واشاعت کے لیے سعی وکوشش کرنا اور ترقی دین کےلیے جہاد میں حصہ لینا ضروری تھا،
اس خوشخبری کے اعلان عام کے بعد احتمال تھا کہ بہت سے لوگ تن آسانی اختیار کرکے اس پر بھروسہ کرتے ہوئے عمل وکوش سے سستی اور تغافل برتیں گے،
اس لیے حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کو خلاف مصلت سمجھتے تھے اس لیے وہ چاہتے تھے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کریں تاکہ ان کے درجات ومراتب میں رفعت اور ترقی ہو،
اس لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر کی بات کو تسلیم کر لیا اور آپ نے خود بھی حضرت معاذ کو اس کی اشاعت کی اجازت نہیں دی تھی اور وجہ وہی بتائی تھی جو عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کی ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 147