شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی مذکورہ بالا حدیث میں آپ (صلی اللہ عنہ)...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی مذکورہ بالا حدیث میں آپ (صلی اللہ عنہ)
نے خود یہ خوشخبری دینے کا حکم دیا تھا،
لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب آپ کےسامنے اس میں جو منفی پہلو تھا وہ پیش کیا اور نبی نے اس کو خلاف مصلحت سمجھا،
تو آپ نے حضرت عمر کی رائے تسلیم کر لی،
اس سے یہ اصول نکلا کہ اگر کوئی بڑا حتی کہ اللہ کا نبی ورسول بھی کسی معاملہ میں اپنی رائے ظاہر کرے اور کسی صاحب رائے آدمی کو اس میں مضرت کا پہلو نظر آئے تو وہ اد ب واحترام کے ساتھ اپنی رائے اور اپنا مشورہ پیش کرنے میں تامل نہ کرے،
اور بڑے کو چاہیے کہ وہ اس رائے یا مشورہ پر غور وخوض کرے،
اگر دوسرے کی رائے بہتر اور مصلحت وحکمت کے مطابق ہو تو اس کو قبول کرکے اپنی رائے سے رجوع کرنے میں ادنیٰ تامل نہ کرے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ کی رائے کے بعد اپنی رائے بدل لی تھی۔
(2)
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ جب تک زندہ رہے،
اس وقت تک اس حدیث کے ضیاع کا احتمال نہیں تھا،
جب مرنے لگے تو انہیں کتمان علم (علم چھپانا)
کا اندیشہ لاحق ہوا،
جو ایک بڑا جرم ہے،
اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا منع فرمانا،
ایک مصلحت وحکمت کےلیے تھا کہ لوگ اس پر اعتماد کرکے سعی وعمل سے بیٹھ رہیں گے،
لیکن جب دین کی نشرواشاعت عام ہوگئی،
آپ کی وفات تک دین وشریعت مکمل ہوگئے،
لوگوں کے اندر،
دین راسخ ہوگیا اور جذبہ عمل قوی ہوگیا اور عمل وکوشش میں کوتاہی کا ڈر نہ رہا تو حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث،
موت کے وقت بیان کر دی،
کیونکہ نہی تحریم کےلیے نہ تھی،
وگرنہ حضرت معاذ جیسے صاحب علم وفضل کو کتمان علم کا اندیشہ لاحق نہ ہوتا۔
اور حقیقت یہ ہے کہ کلمہ شہادت کا دل کی گہرائی سے اقرار انسان کو دین کی مکمل پابندی پر مجبور کرتا ہے جس کے نتیجہ میں انسان دوزخ سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 148