🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) عُظْم: عین کے پیش کے ساتھ، بڑا حصہ، كُبْر کاف کے پیش اور زیر...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
عُظْم:
عین کے پیش کے ساتھ،
بڑا حصہ،
كُبْر کاف کے پیش اور زیر کے ساتھ،
اکثر حصہ۔
(2)
دَعَا عَلَيْهِ:
کسی کے خلاف بد دعا کرنا۔
فوائد ومسائل:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے توحید ورسالت کی شہادت دینےوالے کو کہا کہ وہ دوزخ پر حرام ہے یا اسے آگ نہیں کھائے گی،
اس قسم کی بشارتوں میں آپ کا مقصد اور مطمح نظر کسی عمل خیر کی ذاتی خاصیت اور اس کا اصل اثر بتانا ہے اور یہ خاصیت اور اثر اسی وقت ظاہر ہوتا ہے،
جب کوئی چیز اس کے مانع موجود نہ ہو جو اس کے اثر کو زائل کرنے والی ہو۔
مثلا طبیب کہتا ہے:
جو شخص ہمیشہ اطریفل استعمال کرتا رہے گا وہ ہمشیہ نزلہ سے محفوظ رہے گا،
تو کیا اس کا یہ معنی لینا درست ہوگا،
اس کے ساتھ کسی پرہیز اوراحتیاط کی ضرورت نہیں ہے،
وہ شخص اگرنزلہ پیدا کرنے والی اشیاء مثلا:
تیل،
ترش،
وغیرہ چیزیں بھی برابر کھاتا رہے تو کیا وہ نزلہ سے بچ سکے گا؟ توحید ورسالت کی شہادت کا اصل مقصد،
دعوت دین وایمان کو قبول کرنا اور آپ کےلائے ہوئے دین اسلام کو اپنانا ہے جیسا کہ ہم پہلے اس کی وضاحت کر چکے ہیں،
اس لیے توحید ورسالت کی شہادت کا اقتضاء یہی ہے کہ ایسا آدمی عذاب ودوزخ سے محفوظ رہے اور جنت میں جائے،
لیکن اگر اس نے اپنی بدبختی سے اکچھ ایسے اعمال بھی کیے ہیں جن کا ذاتی تقاضا یا خاصیت واثر قرآن وحدیث کی رو سے عذاب پانا اور دوزخ میں جانا بتلایا گیا ہے،
تو ظاہر ہے ان اعمال کا بھی کچھ نہ کچھ اثر ہوگا اور ان کے مطابق (اسے اگر اللہ تعالیٰ نے معاف نہ فرمایا)
تو کچھ عرصہ دوزخ میں گزارنا ہوگا۔
ایک شبہ اور اس کا ازالہ:
صحیح مسلم کے بعض شارحین نے لکھا ہے:
کہ بعض صحابہ نے مالک بن دخشم کے بارے میں یہ گمان کیا،
کہ وہ دل سے کلمہ نہیں پڑھتا،
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا رد کیا،
اس سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دلوں کے حال پر مطلع ہیں۔
اس کا جواب یہ ہے:
کہ پیچھے ایسی روایات گزر چکی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ،
ہمارا کام ظاہر کے مطابق فیصلہ کرنا ہے،
ہم کسی کے باطن سے آگاہ نہیں،
اس لیے اس پر حکم لگانا درست نہیں،
اس کا فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،
اسی اصول کے تحت آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے ایک اصولی بات فرمائی ہے کہ "لَا يَشْهَدُ أَحَدٌ" جو بھی شہادت دیتا ہے،
اور شہادت دل اور زبان کی یکسانیت کا نام ہے۔
یعنی شہادت دل کی گواہی کا نام ہے،
محض زبان سے کہہ دینا شہادت نہیں ہے،
اسی لیے اللہ تعالیٰ نے سورۃ منافقون میں،
منافقوں کے نشہد کہنے کی تردید فرمائی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کو فرمایا تھا:
(ھل شققت قلبه)
”کیا تو نے اس کا دل پھاڑ کر دیکھ لیا تھا“ کہ اس نے اسلام کا اقرار دل سے نہیں کیا اور آپ نے ابن دخشم کے بارے میں نفاق کا شبہ کرنے والے کو فرمایا تھا:
(أَلاَ تَرَاهُ قَدْ قَالَ:
لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ،
يُرِيدُ بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ؟)
”کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ وہ لا الٰہ الا اللہ کا قائل ہے اور وہ اس سے اللہ ہی کی رضا چاہتا ہے۔
“ آپ نے تراہ کا لفظ استعمال فرمایا ہے تو کیا وہ اس کے دل کے حالا ت سے آگاہ تھا یا اس کے دل میں جھانک رہا تھا،
اگر آپ دلوں پر مطلع تھے تو یہ کیوں فرمایا گیا:
﴿لَا تَعْلَمُهُمْ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ﴾ ”آپ آگاہ نہیں ہیں انہیں ہم ہی جانتے ہیں۔
“ (توبہ: 101)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 149