شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) بِضْعٌ: اگر عدد کے لیے استعمال ہو تو بِضْعٌ اور بِضْعَةٌ کی باء پر...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
بِضْعٌ:
اگر عدد کے لیے استعمال ہو تو بِضْعٌ اور بِضْعَةٌ کی باء پر زبر اور زیر دونوں پڑھ لیتے ہیں گوشت کا ٹکڑا بھی مراد لیا جاتا ہے۔
عدد میں،
تین سے نو یا دس تک کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
(2)
الْشُّعْبَةُ:
حصہ،
ٹکڑا،
جز۔
فوائد ومسائل:
(1)
عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما کی روایت میں اسلام کو ایک عمارت یا خیمہ سے تشبیہ دی گئی تھی اور یہاں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ایمان کو ایک درخت سے تشبیہ دی گئی ہے اور ظاہر ہے درخت مرکب ہے چند اجزا سے یعنی:
جڑ،
شاخیں اور پتے،
بسیط نہیں ہے،
یعنی صرف جڑ یا تنے کا نام نہیں ہے،
لیکن ان تمام اجزا کی حیثیت یکساں نہیں ہے،
بلکہ اجزا ایسے ہیں کہ ان کے سوا بھی اصل حقیقت شجرۃ (درخت)
برقرار اور قائم رہتی ہے گو ان میں نقص اور کمی آجائے جیسا کہ شاخیں،
ٹہنیاں اور پتے ہیں اور بعض اجزا ایسے ہیں کہ اگر وہ نہ رہیں،
اور باقی اجزا موجود ہوں تو درخت قائم نہیں رہتا،
جیسا کہ جب جڑ اور اصل (تنہ)
کو کاٹ دیا جائے اور شاخیں اور پتے صحیح وسالم ہوں تو درخت ختم ہو جاتا ہے۔
اسی طرح ایمان بھی تین چیزوں سے مرکب ہے،
یعنی اس کے تین اجزا ہیں،
مگر تینوں کی حیثیت ورتبہ یکساں اور برابر نہیں ہے،
اس لیے ایمان میں کمی وبیشی ہوتی رہتی ہے۔
اس حدیث میں ایمان کے "بِضْعٌ وسَبْعُونَ" ”ستر سے زائد شعبے“ بتائے گئے ہیں،
اور بخاری کی روایت "بِضْعٌ وسِتُّونِ" ”ساٹھ سے زائد“ اس لیے دونوں حدیثوں کی تطبیق میں علماء کا اختلاف ہے۔
بعض علماء کا نظریہ ہے ستر کے لفظ سے محض کثرت مراد ہے،
اہل عرب محض مبالغہ اور کثرت کے لیے بھی ستر کا لفظ استعمال کرلیتے ہیں،
عدد متعین مراد نہیں ہوتا۔
علامہ عینیؒ نے تصدیق بالقلب کے لحاظ سے ایمان کی اکتیس شاخیس،
اقرار باللسان کے لحاظ سے سات اور عمل بالارکان کے لحاظ سے چالیس شاخیں بیان کی ہیں،
اس طرح کل شاخیں اٹھتر بنتی ہیں۔
اور حافظ ابن حجرؒ کی تحقیق کے مطابق اعمال قلبی چوبیس،
اعمال لسانی ساتھ اور اعمال بدنی اڑتیس ہیں،
اس طرح تعداد اٹہتر بنتی ہے۔
(فتح الباری: 1/73،
74)
علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کا خیال ہے کہ قرآن مجید میں بعض ایسے شعبے بھی بیان کیے گئے ہیں کہ اگر ان کو ایک شمار کیا جائے تو پھر بھی ٹھیک ہے اور ایک سے زائد مان لیں تو پھر بھی درست ہے،
مثلاً:
قرآن مجید میں انفاق فی سبیل اللہ کو ایمان کا ایک شعبہ قرار دیا گیا ہے اور زکاۃ بھی ایمان کا شعبہ ہے۔
اسی طرح اجتناب عن الکذب (جھوٹ سے بچنا)
ایک شعبہ ہے اور ایک شعبہ جھوٹی شہادت سے پرہیز کرنا ہے،
اس قسم کے چھ شعبے ہیں،
ان کو اگر ایک ایک مانا جائے تو تعداد سڑسٹھ بنتی ہے اور اگر دو دو مانا جائے تو بہتر۔
اسی طرح ایک اعتبار سے "بِضْعٌ وسِتُّونِ" ہوگا اور دوسرے اعتبار سے "بِضْعٌ وسَبْعُونَ" (فضل الباری شرح صحیح بخاری اردو ج: 1 ص: 318)
۔
(2)
اس حدیث سے ایمان کا مرکب ہونا ثابت ہوتا ہے،
لیکن بعض حضرات اس کو بسیط مانتے ہیں،
اس سلسلہ میں مختلف مذاہب ومسالک کی تفصیل حسب ذیل ہے:
۔
ایمان کے بسیط ہونے کے اعتبار سے مسالک ومذاہب:
(1)
جَهْمِيَة:
جو جہم بن صفوان کے پیروکار ہیں،
ان کے نزدیک:
ایمان فقط معرفتِ قلبی کا نام ہے،
وہ معرفت اختیاری ہو یا اضطراری،
اعمال جیسے بھی ہوں لیکن اس صورت میں تو ابلیس اور فرعون بھی مومن ہیں؛ کیونکہ دلی طور پر اللہ تعالیٰ کو وہ بھی جانتے تھے۔
ابلیس کا قول ہے ﴿رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي﴾ (حجرات: 39)
فرعون اور اس کی قوم کے بارے میں ہے ﴿وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنفُسُهُمْ﴾ (نمل: 14) (2)
کَرَّامِیَة:
جو محمد بن کرام کے متبع ہیں،
ان کے نزدیک:
ایمان صرف اقرار باللسان (زبان سے تسلیم کرنا)
کا نام ہے،
اس طرح منافق بھی مومن ہوں گے،
الا یہ کہ یہ مراد ہو کہ وہ دنیوی احکام کے اعتبار سے مومن ہیں،
کیونکہ یہ تو ظاہر کے پابند ہیں،
باطن (دل)
کو تو اللہ ہی جانتا ہے،
اس لیے منافقوں کو مسلمان ہی تصور کیا جاتا ہے۔
آخرت میں فیصلہ باطن کے مطابق ہوگا۔
(3)
مُتَکَلِّمِیْن:
ابو الحسن اشعری اور ابو منصور ماترید اور ان کے متبعین کے نزدیک:
ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے،
ان حضرات کے نزدیک اقرار باللسان (زبان سے اقرار)
دینوی احکام میں مسلمان تصور کرنے کے لیے شرط ہے کہ اس کے بغیر اسکے مسلمان ہونے کا پتہ نہیں چلے گا،
اور ظاہر ہے کسی چیز کی شرط اس کا رکن یا جز نہیں ہوتی،
جس طرح وضو نماز کے لیے شرط ہے،
نماز کا رکوع وسجود کی طرح رکن یا جز نہیں ہے۔
بعض احناف بھی اس کے قائل ہیں،
احناف فقہاء اقرار باللسان کو رکن مانتے ہیں،
لیکن رکنِ زائد جو ساقط ہو سکتا ہے۔
(4)
مُرْجِئَہ:
ان کے تین قو ل منقول ہیں:
(1)
ایمان صرف اقرار باللسان کا نام ہے۔
(2)
ایمان صرف تصدیق قلبی (دل سے ماننا)
کا نام ہے۔
(3)
ایمان تصدیق قلبی اور اقرار باللسان کا نام ہے۔
اس تیسرے قول کے رو سے مرجئہ کے نزدیک ایمان مرکب ہوگا۔
ایمان کے مرکب ہونے کے اعتبار سے مسالک ومذاہب:
(1)
مُرجِئہ:
ایمان،
اقرار باللسان اور تصدیق بالجنان کا نام ہے۔
(2)
احناف:
احناف کا مشہور قول یہ ہے کہ ایمان اقرار باللسان اور تصدیق بالجنان کا نام ہے۔
(3)
معتزلہ وخوارج:
معتزلہ اورخارجیوں کے نزدیک ایمان،
اقرار باللسان،
تصدیق بالجنان اور عمل بالارکان کا نام ہے،
یعنی اعمال ایمان کا جزا اور حصہ ہیں۔
(4)
امام مالکؒ،
امام شافعیؒ،
امام احمدؒ،
تمام محدثین اور سلف امت کے نزدیک:
ایمان اقرار باللسان تصدیق بالجنان اور عمل بالارکان کا نام ہے۔
مولانا شبیر احمد عثمانی ؒ نے امام ابو حنیفہ کا مسلک بھی یہی تسلیم کیا ہے،
وہ لکھتے ہیں:
امام ابو حنیفہ نے کلام سلف کی تحلیل کرکے بتلا دیا کہ ان کے نزدیک ایمان اعتقاد اور قول وعمل سب کے مجموعہ کا نام ہے۔
لیکن اس مجموعہ میں کچھ اصول ہیں اور کچھ فروع،
اصل ایمان جو مدار نجات ہے وہ تصدیق بالجنان اور اقرار باللسان ہے۔
(فضل الباری: 1/267)
مرجئہ اور احناف میں فرق:
مرجئہ کے نزدیک اعمال کا ایمان سے کوئی تعلق نہیں ہے،
وہ کہتے ہیں:
"لَا یَضُرُّ مَعَ الإِیْمَانِ مَعْصِیَةٌ کَمَا لا یَنْفَعُ مَعَ الْکُفْر طَاعَة" ”ایمان کی موجودگی میں گناہ سے کوئی نقصان نہیں ہوتا،
جس طرح کفر کے ساتھ کوئی اطاعت مفید نہیں ہے“ لیکن احناف کے نزدیک اعمال،
ایمان کا ثمرہ،
تقاضا اور مطالبہ ہیں،
ان کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا۔
اس لیے مرجئہ کے نزدیک کبیرہ گناہ کا مرتکب،
عذاب سے دوچار نہیں ہوگا،
اس کا ایمان کامل ہے،
لیکن احناف کے نزدیک اگر گناہ کبیرہ کے مرتکب نے توبہ کی،
یا اللہ تعالیٰ نے اسے معاف نہ فرمایا،
تو وہ دوزخ میں جائے گا۔
گویا ایمان کامل کی صورت میں انسان سیدھا جنت میں داخل ہوگا،
وہ منجی عن النار ہے،
آگ سے تحفظ وپناہ دینے والا ہے،
اگر گناہ وکبیرہ کا مرتکب ہوا تو یہ منجی عن الخلود فی النار ہے،
کہ عذاب بھگتنے کے بعد دوزخ سے نکل آئے گا۔
گویا احناف کے نزدیک اعمال مطلوب ہیں،
اگرچہ ایمان کا حصہ نہیں ہیں۔
معتزلہ وخوارج اور سلف امت میں فرق:
معتزلہ کے نزدیک اعمال،
ایمان کا ایسا جز ہیں کہ اگر یہ نہ ہوں تو ایمان ختم ہو جاتا ہے،
یعنی گناہ کبیرہ کا مرتکب مومن نہیں ہے،
اگرچہ وہ اس کو کافر بھی نہیں کہتے،
لیکن ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دوزخی قرار دیتے ہیں اور اس کو فاسق کا نام دیتے ہیں۔
خارجیوں کے نزدیک کبیرہ گناہ کا مرتکب کافر ہے اور ہمیشہ ہمیشہ کےلیے دوزخ میں جائے گا۔
سلف امت،
ائمہ اور محدثین کے نزدیک ایمان اگرچہ تین چیزوں کے مجموعہ کا نام ہے لیکن تینوں اجزا کی حیثیت برابر نہیں ہے،
اس لیے عمل بد یا گناہ کبیرہ کے ارتکاب سے انسان کافر نہیں ہوتا،
ہاں اس کے ایمان میں نقص اور کمی پیدا ہوجاتی ہے،
اس لیے وہ مومن فاسق کہلاتا ہے،
یعنی مومن تو ہے لیکن گناہ گار،
اس لیے وہ اگر اللہ تعالیٰ نے اسے معاف نہ کیا تو سزا بھگتنے کے بعد دوزخ سے نکل کر جنت میں آجائے گا۔
احناف اور باقی ائمہ ومحدثین میں فرق:
(1)
احناف کے نزدیک:
اعمال حقیقت ایمان میں داخل نہیں ہیں،
اس لیے ایمان کا جز یا حصہ نہیں۔
محدثین اور باقی ائمہ کے نزدیک:
اعمال،
ایمان کی حقیقت میں داخل ہیں،
اس لیے اس کا حصہ اورجز ہیں،
جس طرح اغصان اور اوراق درخت کا حصہ اور جز ہیں انسان کے ہاتھ،
پاؤں اس کا حصہ اور جزء ہیں،
لیکن ان کے کٹنے سے درخت اور انسان ختم نہیں ہوتا۔
(2)
احناف کے نزدیک:
ایمان میں کی وبیشی نہیں ہوتی،
محدثین اور باقی ائمہ کے نزدیک ایمان گھٹتا اور بڑھتا ہے جس طرح درخت کے اغصان اور اوراق کٹنے سے اس میں کمی ونقص پیدا ہوتا ہے،
اگر اس کی شاخیں موجود ہوں تووہ کامل ہوتا ہے یا بعض اعضاء جس طرح انسان کے لیے اعضاء کٹنے سے نقص پیدا ہوتا ہے،
اور اعضاء وجوارح مکمل ہوں تووہ کامل ہوتا ہے،
اسی طرح اعمال میں کوتاہی سے ایمان گھٹتا ہے اور اعمال صالحہ کرنے سے ایمان بڑھتا ہے،
قرآن وسنت کی نصوص ائمہ ثلاثہ اور محدثین کے موقف کی مؤید ہیں اور یہی نظریہ درست ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 152