🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : إِمَاطَةُ الْأَذَى: ہر وہ چیز جو انسان کے لیے تکلیف اور اذیت کا باعث...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
إِمَاطَةُ الْأَذَى:
ہر وہ چیز جو انسان کے لیے تکلیف اور اذیت کا باعث ہو،
یعنی گندگی یا پتھر،
کانٹا،
وغیرہ اس چیز کو ایمان کا ادنیٰ (نچلا درجہ)
دیا گیا ہے،
جس سے معلوم ہوا ہر نیک عمل،
وہ ایمان کی شاخ اور جز ہے۔
فوائد ومسائل:
حیاء کا لغوی معنی:
طبیعت انسانی کے اندر بری،
ناپسندیدہ،
قابل عیب یا قابل ملامت چیز کے ارتکاب سے جو انقباض اور شکسگی طبیعت کی کیفیت پیدا ہوتی ہے اس کو حیاء کہتے ہیں۔
حیاء شرعی:
انسان کے اندر وہ ملکہ اور خلق،
جو انسان کو اس بات پر آمادہ کرتا ہے کہ وہ کسی برائی کا ارتکاب نہ کرے اور کسی صاحب حق کے حق کی ادائیگی میں کوتاہی اور تقصیر نہ کرے۔
اس طرح حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کی اساس وبنیاد حیاء وشرم ہے،
جو ان کو ہر اطاعت کے کرنے پر آمادہ کرتا ہے اور ہر معصیت سے بچنے کی ہمت بخشتا ہے،
اس کو ایمان کے شعبوں میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 153