شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: آمنتُ بالله: یہ ایک عہدوپیمان ہے جس کا معنی ہے، میں نے اللہ تعالیٰ کے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
آمنتُ بالله:
یہ ایک عہدوپیمان ہے جس کا معنی ہے،
میں نے اللہ تعالیٰ کے ہر حکم ہر ہدایت کو دل و جان سے مان لیا اور دین اسلام پر عمل کرنے کی ذمہ داری کو قبول کر لیا۔
استقامت:
استحکام و پختگی اور مضبوطی،
جم جانا،
ڈٹ جانا،
استقلال و پامردی دکھانا،
اس لیے استقامت کا تقاضا ہے کہ انسان اس اقرار اور معاہدے سے انحراف اختیار کیے بغیر زندگی بھر اسلام کے احکام کی پابندی اور التزام کرے،
ہر قسم کے گرم،
سرد حالات،
کڑے سے کڑے اور مشکل سے مشکل مرحلہ میں اس کے پائے استقامت میں ضعف و انحلال نہ آئیں اور کسی مرحلہ پر بھی اس کے پاؤں نہ ڈگمگائیں۔
اس لیے امام ابو القاسم قشیری نے لکھا ہے:
کہ استقامت درجہ ہے،
جس کے نتیجہ میں تمام کام،
کامل طریقہ پر سر انجام پاتے ہیں،
تمام نیکیاں اور بھلائیاں وجود میں آتی ہیں،
جس شخص میں استقامت و استقلال نہ ہو اس کی ہر کوشش رائیگاں جاتی ہے۔
(شرح مسلم نووی: 1/48)

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 159