🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) أَيُّ کا مضاف الیہ جمع ہوتاہے، اس لیے یہاں عبارت مقدر ہوگی، "أَيُّ خِصَالِ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
أَيُّ کا مضاف الیہ جمع ہوتاہے،
اس لیے یہاں عبارت مقدر ہوگی،
"أَيُّ خِصَالِ الإِسلام" یا "أي ذوي الإِسْلام"،
اسلام کی کونسی خصلت یا کونسا مسلمان بہترہے۔
(2)
سَلَام:
اسلام کا مسلمانوں کے لیے ایک بہتر تحفہ ہے،
جو بہتر بھی ہے اور پر مغز بھی کہ اس میں دعا کے ساتھ یہ فائدہ بھی ہے کہ دو انسان آپس میں ملتے ہوئے ایک دوسرے کو اپنی طرف سے سلامتی کی خبر سے ایک دوسرے کو مطمئن کر دیتے ہیں کہ میری طرف سے تم کو ہر قسم کی سلامتی ہے،
کسی قسم کی گھبراہٹ اور تشویش کی ضرورت نہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 160