🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں جس ایذا رسانی کو اسلام کے منافی بتلایا گیا ہے، اس سے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں جس ایذا رسانی کو اسلام کے منافی بتلایا گیا ہے،
اس سے مراد وہ تکلیف ہے جو بغیر کسی صحیح وجہ اور معقول یا شرعی واخلاقی سبب کے ہو،
ورنہ بشرط طاقت وقدرت مجرموں کو سزا دینا اور ظالموں کی زیادتیوں،
شرانگیزوں کی شرانگیزیوں اور مفسدوں کی فساد انگیزیوں کو بزور بازو دفع کرنا یا کم از کم ان کو زبان سے منع کرنا مسلمانوں کا فرض منصبی ہے،
اگر ایسا نہ کیا جائے تو دنیا امن وراحت سے محروم ہو کر جہنم کدہ بن جائے،
جیسا کہ آج کل دنیا جہنم کدہ بن چکی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 162