شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) حلاوت ایمانی: جس طرح انسان شریں اور میٹھی غذاؤں او ر مٹھائیوں سے مٹھاس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
حلاوت ایمانی:
جس طرح انسان شریں اور میٹھی غذاؤں او ر مٹھائیوں سے مٹھاس اور شیرینی محسوص کرتا ہے اور اس ذائقہ ولذت کی بنا پر ان کی طرف شوق ورغبت رکھتا ہے اور اس سے فرحت وانبساط پاتا ہے،
اس طرح ان خوبیوں سے متصف انسان کو دینی امور کی اطاعت وفرمانبرداری سے اسے لذت وفرحت حاصل ہوتی ہے،
ان کی سرا نجام دہی کی طرف رغبت اور شوق ہوتا ہے اور تعمیل حکم کے بعد خوشی اور مسرت حاصل ہوتی ہے۔
(2)
اس حدیث میں تین چیزوں کا تذکرہ کیا گیا ہے،
ان تینوں کا مرکز ومرجع اللہ تعالیٰ کی محبت ہے،
کیونکہ محبت کے تمام اسباب وجوہ (جن کا تذکرہ جلد ہوگا)
بدرجہ اتم اللہ تعالیٰ میں جمع ہیں،
اس لیے محبت دراصل اسی سے ہونی چاہیے اور رسول سے محبت اسی کا نمائندہ اور محبوب ہونے کی وجہ سے ہے اور ان سے محبت،
نیک بندوں سے محبت کی بنیادہ ہے،
اسی وجہ سے اسلام محبوب وپسندیدہ ہے،
اور کفر نا پسندیدہ ومکروہ۔
اللہ اور اس کے رسول سے محبت کی علامت ونشانی ان کی اطاعت وفرمانبردای اور ان کی مخالفت سے نفرت او دوری ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 167