شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : محبت کا لغوی معنی: کسی شے کی طرف میلان قلب یا کسی لذیذ چیز...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
محبت کا لغوی معنی:
کسی شے کی طرف میلان قلب یا کسی لذیذ چیز کی طرف متوجہ ہونا یا جھک جانا ہے۔
فوائد ومسائل:
محبت کی دو قسمیں ہیں:
(1)
محبت طبعی:
جو غیر اختیاری ہے جیسے اہل،
اولاد،
والدین،
عزیز واقارب اور مال ومنال کی محبت۔
(2)
محبت عقلی:
یہ محبت اختیاری ہے،
عقل کا تقاضا اور مطالبہ ہے کہ اس چیز یا ذات سے محبت کا رشتہ استوار کیا جائے،
اس کے اسباب وجوہ مختلف ہیں:
(1)
احسان وتفضَّل:
کسی شخص کا کسی کا محسن ہونا اور ہمدردی وخیرخواہی کرنا،
محبت کا باعث ہوتا ہے،
کہتے ہیں:
"الْإِنْسَانُ عَبْدُالإِحْسَانِ"،
”انسان محسن کا غلام وبندہ ہے۔
“ اس کو حب احسانی کا نام دیا جاتا ہے۔
(2)
حسن وجمال:
کسی چیز یا شخص کا حسن وجمال اور خوبصورتی بھی کشش ومیلان اور گرویدگی کا باعث ہے،
یہ حسن ذات ہو یا حسن صوت وآواز یا حسن صورت وسیرت،
اس کو ”حب جمالی“ کہہ سکتے ہیں۔
(3)
کمال وخوبی:
کسی کا کسی فن وہنر میں کامل ہونا بھی محبت اور میلان قلبی کا سبب بنتا ہے،
اور کسی کے کمالات سن کر ہی انسان اس سے محبت کرنے لگتا ہے،
اس کا نام ”حب کمالی“ رکھا جا سکتا ہے۔
(4)
کسی چیز کا نافع اور فائدہ بخش ہونا:
جس دوا ء،
فن وپیشہ سے انسان کو مطلوب ومقصود فائدہ اور نفع حاصل ہوتاہے،
اس سے بھی انسان محبت کرتا ہے،
بعض ائمہ نے اس کو ”حب عقلی“ کا نام دیا ہے۔
حضورا کرم صلی اللہ علیہ وسلم کےاندر محبت کا باعث یہ تمام اسباب موجود تھے،
یہ اسباب اگرچہ طبعی نہیں ہیں جو ایک اضطراری اور غیراختیاری محبت کا باعث ہیں،
لیکن یہ حقیقت ہے کہ انسان ان اسباب کو بالکیہ غیر طبعی بھی قرار نہیں دے سکتا،
انسان طبعی اور فطرتی طور پر بھی ان کی طرف کچھ نہ کچھ راغب ہوتا ہے،
لیکن رسول کی محبت ان تمام امور سے بالا اوربلند ہے اس لیے رسول سے محبت بھی اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے محبت کا سبب ایمان ہے،
اور ایمان ہر چیز سے زیادہ محبوب ہے،
اس کی خاطر انسان سب کچھ لٹا سکتا ہے،
لیکن اس کو کسی چیز پر قربان نہیں کیا جاسکتا،
اس لیے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ایمان کے سبب ہے اور اس کو ”حب ایمانی“ کا نام دینا چاہیے،
اور اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا معنی ومفہوم بھی واضح ہوگیا کہ آپ کی خاطر ہر چیز کو چھوڑا جا سکتا ہے،
ہر محبوب سے محبوب اور ہر عزیز سے عزیز چیز آپ کی خاطر قربان کی جاسکتی ہے،
لیکن کسی محبوب سے محبوب اور عزیز سے عزیز چیز کے حصول کی خاطر آپ کو آپ کےلائے ہوئے دین کو،
اور آپ کی تعلیمات وہدایات اور آپ کے احکام وفرامین کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
یہی چیز ایمان کی کسوٹی اور میزان وترازو ہے،
لیکن اس سب کچھ کے باوجود،
آپ پر ایمان،
اللہ تعالیٰ کا رسول ہونے کی حیثیت سے ہے،
اسی لیے آپ محبوب ہیں۔
لہذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ومقام کو اللہ تعالیٰ سے بڑھانا،
غلو ہے جو ایک ناپسندیدہ حرکت ہے۔
ایک بریلوی عالم غلام رسول سعیدی صاحب نے کیا خوب لکھا ہے:
”یوں نہ کہا جائے کہ خدا کا ذکر مٹ جائے گا اور مصطفیٰ کا ذکر جاری رہے گا،
یا خدا کی دی ہوئی آنکھ میں اتنی روشنی نہ تھی جتنی مصطفیٰ کی دی ہوئی آنکھ میں روشنی تھی،
اسی طرح یہ شعر بھی غلط ہے:
خدا جس کو پکڑے چھڑائے محمد محمد کا پکڑا چھڑا کوئی نہیں سکتا یہ شعر بھی غلب ہے:
بجاتے تھے جو دنیا میں انی عبدہ کی بین بینسری ہر دم وہ محشر میں انی انا اللہ کہہ کے نکلیں گے بعض واعظین کلمہ میں اللہ کے ذکر کے مقدم ہونے کی وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ پہلے لا الہٰ الا اللہ کہنے سے زبان پاک ہوجائے،
پھر محمد رسول اللہ پڑھا جائے۔
بعض واعظین جوشِ خطابت میں یا نعرہ لگوانے اور داد حاصل کرنے کے شوق میں اس قسم کی باتیں کہہ جاتے ہیں،
ان سب سے احتراز لازم ہے،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی مخلوق اور اس کے بندے ہیں،
خدا ہیں نہ خدا سے بڑھ کر ہیں،
نہ اس میں آپ کی کوئی فضیلت ہے،
نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسی تعریف سے خوش ہوتے ہیں،
آپ اللہ کی مخلوق میں سب سے اعلی اورافضل ہیں۔
“ (شرح مسلم اردو: 1/442)

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 169