🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مقصد یہ ہے کہ ایمان کے اصل مقام تک پہنچنے کےلیے اور ا س کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مقصد یہ ہے کہ ایمان کے اصل مقام تک پہنچنے کےلیے اور ا س کی خاص خیرات وبرکات کے حصول کی خاطر،
ضروری ہے کہ انسان خود غرضی سے پاک ہو،
اور اس کے دل میں اپنے مسلمان بھائی کےلیے اتنا جذبہ خیر خواہی اور ہمدردی موجود ہو(جیسا کہ نسائی کی روایت میں "من الخیر" کی تصریح موجود ہے)
کہ جب نعمت،
بھلائی اور جو بہتری وہ اپنے لیے چاہتا ہے وہی دوسرے بھائیوں کےلیے بھی چاہے،
یا جس طرح وہ اپنے احترام واکرام،
اپنے جذبات واحساسات کی پاسداری چاہتاہے اور اپنے ساتھ لوگوں کا جو رویہ اور طرز عمل پسند کرتا ہے،
اپنے دوسرے بھائیوں کےساتھ وہی رویہ اور سلوک اختیار کرے،
اور جو بات اور جو حال اور جو سلوک وہ اپنے ساتھ پسند نہیں کرتا،
دوسروں کے لیے بھی پسند نہ کرے،
اس کے بغیر وہ کامل ایمان دار نہیں ہو سکتا،
اس لیے صحیح ابن حبان کی ایک روایت میں ہے:
"لَا یَبْلُغُ الْعَبْدُ حقِیْقَةَ الإِیْمَانِ" ”بندہ ایمان کی حقیقت وکمال کو نہیں پا سکتا۔
“ یہ عربی کا اس طرح کا ایک روز مرہ یا عام محاورہ ہے جس طرح ہم اردو میں کسی برے اور غلط کار آدمی کو کہہ دیتے ہیں کہ ”اس میں تو انسانیت ہی نہیں ہے“ مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ اچھا اور معقول آدمی نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 170