شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی اور آخرت میں کامیابی وکامرانی کے مطالبات میں سے چند...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی اور آخرت میں کامیابی وکامرانی کے مطالبات میں سے چند ایک یہ ہیں:
(1)
انسان بات کرنے پہلے سوچے یعنی ”پہلے تولو پھر بولو“ کے اصول پر عمل پیرا ہو،
ہر وہ بات کرے تو اس کے لیے اجر وثواب اور اللہ کی رضا کا باعث ہو،
اور ہر اس گفتگو یا کلام سے باز رہے جو اس کی گرفت اور مواخذہ کا باعث ہو یا لغو،
بے مقصد،
فضول اور بے فائدہ یا لایعنی ہو۔
(2)
اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک اور بہتر برتاؤ کرے،
ہر اس حرکت قول وفعل سے باز رہے جو پڑوسی کےلیے تکلیف واذیت یا اس کی دل آزاری کا سبب بنتا ہو۔
میل ملاپ کے وقت خندہ پیشانی،
کشادہ روئی اور اعزاز واکرام سےپیش آئے۔
(3)
مہمان کی آمد پر اسے خوش آمدید کہے اس کی حتی المقدور مہمان نوازی کرے اور اچھے انداز سے الوداع کہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 176