🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : هَدي: رویہ، طرز عمل یا وطیرہ، سنت، طریقہ، راستہ۔ فوائد ومسائل: (1) اس حدیث...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
هَدي:
رویہ،
طرز عمل یا وطیرہ،
سنت،
طریقہ،
راستہ۔
فوائد ومسائل:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ انبیاء علیہم السلام اور بزرگان دین کے جانشینوں اور ان کے نام لیواؤں میں غلط کار اور بدکردار لوگ بھی ہوتے ہیں جو دوسروں کو تو اعمال خیر کی دعوت دیتے ہیں،
لیکن خود ان پر عمل نہیں کرتے،
ہاں لوگوں کے سامنے ایسے نیک اور اچھے کاموں کے کرنے کا جھوٹا دعوی کرتے ہیں جو کیے نہیں ہوتے،
اور اس کے برعکس،
اپنی بد کرداری اور بے عملی کو چھپانے کےلیے ایسی رسوم اور بدعات نکالتے ہیں،
جن کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،
چونکہ یہ رسول ونبی کی جانشینی کے دعویدار ہوتے ہیں،
اس لیے لوگ ان کے فریب میں آجاتے ہیں اور دین کے اندر دین کے نام سے بدعات راہ پاجاتی ہیں،
ایسے غلط کار اور بدعتی لوگوں کے خلاف حسب استطاعت ہاتھ سے یا زبان سے جہاد کرنا اہل حق کی ذمہ داری ہے۔
اگر قوت وطاقت اور زبان سے ان کے خلاف جہاد ممکن نہ ہو تو ایسے لوگوں کے خلاف جہاد کا جذبہ رکھنا،
ان بدعات کو مٹانے کی تدابیر سوچنا اور ان افعال سے دل میں نفرت وبغض رکھنا اور ان بدعتوں کے داعیوں سے دل میں غیظ وغضب رکھنا ایمان کے شرائط ولوازم میں سے ہے۔
جو شخص اپنے دل میں بھی اس جہاد کا جذبہ نہ رکھتا ہو اس کا دل ایمان کی حرارت اور اسکے سوز سے گویا بالکل خالی ہے۔
(2)
دین کی نشر واشاعت اور دین کی تعلیم وتدریس اور تبلیغ اوردین کے خلاف ہونے والے امور سے اس کا تحفظ ودفاع بھی جہاد ہے،
جس طرح سیف وسنان اور توپ وتفنگ سے جہاد کیا جاتا ہے،
اسی طرح قلم وزبان سے بھی جہاد ہوتا ہے اور اس کی اہمیت گھٹانا اور اس کی تحقیرکرنا درست نہیں ہے۔
(3)
حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے اس حدیث سے انکار کی وجہ یہ ہے کہ بعض حدیثوں میں منکرات کی عام ترویج کے دور کے بارے میں آیا ہے "اصْبِرُوْا حَتَی تَلْقَوْنِيْ" ”صبر کرنا،
یہاں تک قیامت کو تم مجھے ملو۔
“ اوردرحقیقت ان دونوں حدیثوں میں کوئی تضاد نہیں ہے،
اس حدیث کا تعلق اس دور سے ہے،
جب انکار منکر سے خرابی اور برائی میں اضافہ کا ڈر ہو یا فتنہ وفساد ابھرنے اور خونریزی کا خطرہ ہو،
اس بنا پر امام احمدؒ نے بھی اس حدیث کا انکار کیا ہے،
لیکن علمائے امت نے امام احمدؒ کے قول کی تردید کی ہے اور اس کو تعجب خیز قرار دیا ہے۔
(شرح مسلم نووی: 1/52)
اس باب کی احادیث سے ایمان کے مختلف مراتب ثابت ہوتے ہیں اور اس میں قوت کا بھی پتہ چلتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 180