شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) قَسْوَةٌ: وہ سختی اور شدت جس کی بنا پر وہ وعظ و نصیحت...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
قَسْوَةٌ:
وہ سختی اور شدت جس کی بنا پر وہ وعظ و نصیحت سے متاثر نہیں ہوتے اور غلظ سختی ہے،
جس کی بنا پر دل فہم اور سمجھنے سے عاری ہوتا ہے۔
غِلظَت،
نرمی اور رقت کی ضد ہے اور قَسْوَةٌ کے معنی غلظت بھی ہے یہ غلظ سے مصدر ہے۔
(2)
فَدَّادِينَ:
بعض ائمہ لغت کے نزدیک فداد کی جمع ہے،
کھیتی باڑی میں کام آنے والے بیل کو کہتے ہیں۔
لہذا اس سے مراد کاشتکار ہوں گے،
چونکہ یہ لوگ علم و تہذیب کے مراکز سے دور ہوتے ہیں،
اس لیے ان میں شدت و خشونت یا کھردرا پن ہوتا ہے۔
بعض نے کہا:
ہے یہ فدید سے ماخوذ ہے،
جس کا معنی ہے چیخنا اور چلانا جو اونٹوں کے پیچھے چیختے اور شور کرتے ہیں۔
ابو عبیدہ کے نزدیک زیادہ اونٹ رکھنے والے لوگ ہیں،
جن کے پاس دو سو سے لے کر ہزار تک اونٹ ہوتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ جانوروں کی صحبت و رفاقت کی بھی تاثیر ہوتی ہے،
اس لیے بڑے اور مضبوط جانوروں کے چرواہے،
سخت گیر اور بدخلق ہوتے ہیں،
کیونکہ وہ اپنے مویشیوں کو خوب مارتے پیٹتے ہیں،
بھیڑ بکری کمزور جانوروں کو چرانے والے نرم خو اور نرم دل ہوتے ہیں،
کیونکہ وہ بکریوں کو زیادہ مار کر اپنی بھڑاس نہیں نکال سکتے،
بلکہ انہیں اپنی بکریوں کے ساتھ نرم برتاؤ کرنا پڑتا ہے،
اس لیے وہ نرمی کے عادی ہو جاتے ہیں،
اسی بنا پر پیغمبروں نے بکریوں کو چرایا۔
بعض کے بقول اس سے مراد:
مال و دولت کی کثرت ہے،
مال دار لوگ،
دوسروں کو حقیر اور کم تر سمجھ کر ان پر تکبر کرتے ہیں۔
عربوں میں مال و دولت کی کثرت کی علامت اونٹوں کی کثرت تھی،
اس لیے اونٹوں کا نام لیا گیا ہے۔
(3)
قَرْنَا الشَّيْطَانِ:
شیطان کے دو سینگ،
کیونکہ جب سورج طلوع ہوتا ہے تو وہ اس کو اپنے دونوں سینگوں کے درمیان لے کر سمجھتا ہے سورج کے پجاری،
میری پرستش کر رہے ہیں۔
أُصُوْلٌ:
أَصْلٌ کی جمع ہے،
جڑ اور بنیاد کو کہتے ہیں،
أَذْنَابٌ،
ذَنْبٌ کی جمع ہے دم کو کہتے ہیں۔
فوائد ومسائل:
انسان،
حیوانات جن کے ساتھ سے ہر وقت واسطہ پڑتا ہے،
ان کے مزاج اور طبیعت سے متاثر ہوتا ہے،
تو انسان،
انسانوں کی رفاقت اور دوستی سے کیوں متاثر نہیں ہوگا،
اسی لیے شیخ سعدیؒ نےکہا ہے کہ ”جال ہمنشیں دامن اثر کرد“ میں ساتھی کی ہمنشینی سے متاثر ہوا ہوں۔
انسان کے رفیق اور ساتھی جس قسم کے ہوں گے،
ویسا ہی رہے بنے گا،
”صحبت صالح ترا،
صالح کند،
وصحبت طالع،
ترا،
طالح کند۔
“

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 181