🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جنت میں داخل ایمان پر موقوف ہے، اور ایمان کی پہچان اور علامت باہمی محبت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جنت میں داخل ایمان پر موقوف ہے،
اور ایمان کی پہچان اور علامت باہمی محبت وپیار ہے،
اور باہمی محبت ومودت پیدا کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر ایک مسلمان کو سلام کیا جائے،
اس سے جان پہچان ہو یانہ ہو،
اس سے محبت والفت پیدا ہوگی،
عداوت وشمنی مٹے گی،
کیونکہ سلام کا معنی ہے اللہ تعالیٰ تم کو ہر بلا ومصیبت سے محفوظ اور سلامت رکھے اور انسان کی عام عادت ہے کہ وہ اپنے خیر خواہ اور دعا گو سے محبت کرتا ہے،
اس کو دوست سمجھتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 195