🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) يَنْتَهِبُ نُهْبَةً: چھینتا ہے، برسرعام لوٹتا ہے۔ (2) ذَاتَ شَرَفٍ: مرتبہ و مقام...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
يَنْتَهِبُ نُهْبَةً:
چھینتا ہے،
برسرعام لوٹتا ہے۔
(2)
ذَاتَ شَرَفٍ:
مرتبہ و مقام والی چیز بڑی قدرومنزلت والی۔
(3)
أَبْصَارٌ،
بَصَرٌ کی جمع ہے،
نظر،
آنکھ۔
فوائد ومسائل:
گناہ کبیرہ کے ارتکاب کے وقت انسان،
ایمان کی روشنی ونور اور ایمانی بصیرت وفراست سے محروم ہوتا ہے،
گویا اس کا ایمان کامل نہیں ہوتا (جیسا کہ امام نوویؒ نے ترجمہ الباب میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے)
کیونکہ بعض دفعہ کسی شے کی نفی سے مقصد اس کے کمال کی نفی ہوتی ہے،
جیسا کہ کہتے ہیں:
”علم وہی ہے جو فائدہ دے،
مال نہیں مگر اونٹ،
زندگی نہیں مگر آخرت کی زندگی کمال۔
“
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 202