🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: کسی انسان کو اس کی بد عملی یا بد اخلاقی کی بنا پر کافر قرار...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
کسی انسان کو اس کی بد عملی یا بد اخلاقی کی بنا پر کافر قرار دینا سنگین جزم ہے۔
انسان کو اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے،
اور بلا دریغ ”کفر کے فتوے “ جاری نہیں کرنے چاہئیں۔
ہاں یہ کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ اس کے اعمال کافرانہ یا منافقانہ ہیں یا وہ شرکیہ افعال کا مرتکب ہے،
کیونکہ ممکن ہے وہ جہالت کی وجہ سے یا غلط فہمی،
بلکہ بد فہمی کی وجہ سے یا کسی غلط یا صحیح تاویل کی وجہ سے،
اخلاص وللہیت کے ساتھ اس عمل کو شرک یا کفر کا باعث نہ سمجھتا ہو،
لیکن اگر کوئی انسان ضروریات دین کا انکار کرے یا قطعی اور یقینی دلائل سے ثابت،
نا جائز کام کو جائز قرار دے اور لوگوں کو بھی اس کی دعوت دے،
تو پھر ان الفاظ کی گنجائش نکل سکتی ہے۔
بلا وجہ کسی کی تکفیر کرنے والا،
اپنی تکفیر کی زد میں خود ہی آجاتا ہے اور اپنے آپ کو کافر قرار دے بیٹھتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 216