شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) ادَّعَى: دعویٰ کرنا۔ (2) عَادَ عليه: بَاءَ اور رَجَعَ کے ہم معنی ہے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
ادَّعَى:
دعویٰ کرنا۔
(2)
عَادَ عليه:
بَاءَ اور رَجَعَ کے ہم معنی ہے پلٹنا،
لوٹنا،
پلٹ آتا ہے۔
فوائد ومسائل:
(1)
اپنے حقیقی نسب کا انکار کرکے کسی اور کا بیٹا بننا انتہائی مجرمانہ حرکت ہے،
.....اور یہ کفر دون کفر ہوگا جو مخرج عن الملۃ نہیں ہے اور اس کام کو کفر قرار دیا جائے گا،
اگر کسی تاویل اور ضرورت کے تحت ایسا کرتا ہے،
تو یہ کفرانِ نعمت ہوگا،
جیسا کہ آپ نے عورتوں کے بارے میں فرمایا ہے:
"یَکْفُرْنَ الْعَشِیْرَ" وہ خاوند کی نا شکری اور احسان فراموش ہیں،
اسی طرح یہ انسان اللہ اور باپ کے حق کا نمک حرام ہے۔
(2)
اگر کوئی دانستہ طور پر کسی ایسی چیز کے اپنی ہونے کا دعوی ٰ کرتا ہے جو اس کی نہیں ہے تو یہ ایک جھوٹ ہے اور دوسرے کے مال پر غاصبانہ قبضہ ہے جو کسی صحیح اور کامل مومن کی شان کے منافی ہے،
اس لیے آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے فرمایا:
”وہ ہم میں سے نہیں۔
“ جیسا کہ نوح علیہ السلام کے بیٹے کے بارے میں فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ﴾ ”وہ آپ کے اہل میں سے نہیں ہے۔
“ یعنی اس کا طور طریقہ اور طرز عمل یا برتاؤ اور معاملہ مسلمانوں والا نہیں ہے اور یہ ایک ایسا قصور اور کھلم کھلا گناہ ہے جس کی سزا جہنم ہے الا یہ کہ انسان اس سے توبہ کرے یا اللہ تعالیٰ معاف فرما دے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 217