🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : وَيْلٌ: تعجب اور دکھ کے لیے استعمال ہے۔ اور وَيْحٌ رحم و ترس کے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
وَيْلٌ:
تعجب اور دکھ کے لیے استعمال ہے۔
اور وَيْحٌ رحم و ترس کے موقع پر استعمال کرتے ہیں۔
فوائد ومسائل:
(1)
مسلمانوں کا ایک دوسرے سے جنگ اورقتال کرنا اور اس کوجائز اور درست قرار دینا،
ایک دوسرے کا کافر دینے کے مترادف ہے،
اور اس کی نحوست کفر تک پہنچا سکتی ہے۔
(2)
مسلمانوں کا باہمی لڑنا ایک دوسرے کے حقوق کو پامال کرنا ہے،
کیونکہ ان میں اخوت ومروت کا تعلق ہے جو ایک دوسرے کے تعاون وتناصر کو ضروری ٹھہراتا ہے۔
(3)
مسلمان مسلمانوں سے لڑائی نہیں کرتا،
بلکہ مسلمانوں کی لڑائی حربی کافروں سے ہے،
اس لیے باہمی لڑائی کافروں کا طریقہ اور رویہ اختیار کرنا ہے اور مسلمانوں کو ان کی مشابہت اور طرز عمل اپنانے سے منع کیا گیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 225