🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جاہلیت کے لوگوں کا اعتقاد تھا کہ ستارے ذاتی طور پر مؤثر ہیں، اس لیے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جاہلیت کے لوگوں کا اعتقاد تھا کہ ستارے ذاتی طور پر مؤثر ہیں،
اس لیے وہ ذاتی طور پر بارش برسانے کا سبب وباعث اور فاعل ہیں،
مؤثر حقیقی اور بارش برسانے والا اللہ تعالیٰ کو نہیں سمجھتے تھے،
تو اب بھی جس انسان کا اعتقاد یہ ہو وہ کافر ہوگا۔
لیکن اگر کوئی انسان مؤثر حقیقی اللہ تعالیٰ کو سمجھتا ہے اور یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ بارش برسانا اور روکنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے اگر اس کا فضل و کرم ہوگا تو وہ باران رحمت برسائے گا،
وگرنہ بارش نہیں ہوگی لیکن بعض ستاروں کا طلوع وغروب بارش برسنے کی علامت او رنشانی ہے۔
یا جس طرح اس نے آگ میں جلانے،
پانی میں سیراب کرنے کی تاثیر رکھی ہے،
کسی ستارے میں بھی کوئی تاثیر رکھی ہے تو وہ کافر نہیں ہوگا،
لیکن مؤثر حقیقی اور جس کے فضل ورحمت کے نتیجے میں بارش ہوئی،
اس کی طرف نسبت نہ کرنے اور ظاہری علامت کی طرف منسوب کرنے کی بنا پر ناشکری اورناسپاسی کا مرتکب ہوگا اور اس کا قول کافروں کے قول کے مشابہ ہوگا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 231