🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جو انسان انصار کی اس حیثیت اور مقام ومرتبہ کو پہچان لیتا ہے کہ انہوں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جو انسان انصار کی اس حیثیت اور مقام ومرتبہ کو پہچان لیتا ہے کہ انہوں نے دین اسلام کی نصرت وحمایت کی،
اس کے غلبہ واشاعت کی سعی وکوشش کی،
مسلمانوں کو جگہ اور پناہ دی،
دین اسلام کی مہمات کی سر انجام دہی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی اور آپ کو ان سے محبت وپیار تھا،
اپنے جان ومال کو بے دریغ خرچ کیا،
اسلام کی خاطر تمام لوگوں سے دشمنی مول لی اور ان سے جنگیں لڑیں،
پھر ان باتوں کی بنا پر ان سے بغض ونفرت کا اظہار کرتا ہے تو یہ چیز یقینا کفر ونفاق ہے،
اور اگر کسی ذاتی وجہ سے جو ایک جگہ رہنے والوں میں پیدا ہو سکتی ہے،
یا کسی اجتہاد اور سیاسی مسئلہ میں اختلاف کی وجہ سے رنجش ونفرت پیدا ہوئی ہے،
جیسا کہ بعض صحابہ کرامؓ کےآپ میں اختلاف تھے یا آپ کی وفات کے بعد مہاجرین وانصار میں خلیفہ کے انتخاب کے مسئلہ پر ناراضگی پیدا ہوئی،
تو اس قسم کا اختلاف نفاق کی علامت نہیں ہے۔
گویا انصار سے بطوردین کے معاون ومدگار ہونے کےسبب نفرت وبغض ہی نفاق کی علامت ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 235