شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ایک انسان حضرت علیؓ کی حیثیت جان کر کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے چچا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ایک انسان حضرت علیؓ کی حیثیت جان کر کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد اور داماد تھے،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے محبت تھی،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچپن میں ان کی تربیت کی اور وہ سب سے پہلے اسلام لانے والوں میں سے ہیں،
انہوں نے اسلام کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کیا،
تو پھر نفرت وبغض رکھتا ہے،
تو یہ اس بات کی صریح دلیل ہے کہ اس کو اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض ہے،
اور اس کو اسلام کا غلبہ اور اشاعت پسند نہیں ہے۔
اگر وجوہ مذکورہ بالا کے سبب محبت وعقیدت کے جذبات رکھتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کو اسلام،
رسول اور اسلام کے غلبہ سے محبت ہے اور یہ چیزیں اس کےلیے مسرت انگیز ہیں،
اس لیے وہ مومن ہے۔
لیکن اگر کسی ذاتی،
سیاسی اور خانگی وجہ سے بغض واختلاف ہے،
جیسا کہ بعض دفعہ فاطمہؓ علیؓ اور شیخینؓ علیؓ اور دوسرے صحابہؓ میں اختلاف اور ناراضگی پیدا ہوئی تو یہ چیز ایمان کے منافی نہیں ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 240