🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) مَعْشَرٌ: گروہ یا جماعت۔ (2) جَزْلَةٌ: صاحب عقل و فکر، جزالت عقل و...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
مَعْشَرٌ:
گروہ یا جماعت۔
(2)
جَزْلَةٌ:
صاحب عقل و فکر،
جزالت عقل و وقار کو کہتے ہیں۔
لعنت،
دور کرنا،
نکال دینا،
مقصد رحمت الٰہی سے دور قرار دینا۔
(3)
لُبٌّ:
کمال عقل،
خالص عقل۔
فوائد ومسائل:
(1)
صدقہ وخیرات کرنا اور کثرت استغفار کرنا،
ایک انتہائی پسندیدہ فعل ہے جو گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔
کسی پر بلاوجہ لعنت بھیجنا اور شوہر کی احسان فراموشی بہت بڑا جرم ہے جو دوزخ میں جانے کا باعث بن سکتا ہے۔
(2)
قرآن مجید نے عورت کی شہادت کو مرد کے مقابلہ میں کم درجہ دیا ہے،
کیونکہ اسلام عمومی طور پر عورتوں کو خانگی اور گھریلو امور تک محدود رکھنا چاہتا ہے،
وہ انہیں چراغ خانہ بناتا ہے،
شمع محفل نہیں،
اس لیے اگر مرد دستیاب نہ ہوں تو پھر ان کو گواہ بنانے کی اجازت دی گئی ہے اور پھر ایک مرد کو ساتھ رکھا گا ہے،
کیونکہ عام طور پر عورتوں میں حفظ وضبط کم ہوتا ہے،
جس کی طرف قرآن نے ﴿أَن تَضِلَّ إِحْدَاهُمَا فَتُذَكِّرَ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَىٰ﴾ ”کہ ایک کے بھول جانے پر دوسری یاد دلا سکے“ میں اشارہ کیا ہے۔
نیز شہادت کا تعلق عدالت سے ہے،
اور مدعی علیہ کے خلاف،
عدالت میں دوسروں کے سامنے گواہی دینا بڑی جرأت اور استقلال وپامردی نہیں ہے،
جس کی ایسے موقع پر ضرورت ہے۔
اس لیے شریعت بامر مجبوری اس کو گواہ بنانے کی اجازت دیتی ہے اور اس کے حوصلہ وہمت کو بلند رکھنے کی خاطر اس کے ساتھ ایک دوسری عورت اور مرد کو بھی کھڑا کرتی ہے،
اس لیے ﴿وَاسْتَشْهِدُوا شَهِيدَيْنِ مِن رِّجَالِكُمْ﴾ کا حکم دیا اور ضرورت و مجبوری کی صورت میں فرمایا:
﴿فَإِن لَّمْ يَكُونَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ وَامْرَأَتَانِ﴾ ”اگر دو مرد میسر نہ ہوں،
تو پھر ایک مرد اور دو عورتیں ہوں۔
“ اور یہ مسئلہ اختیاری شہادت کا ہے،
ہنگامی،
ناگہانی یا اضطراری واقعات میں جہاں صرف عورتیں ہی ہوں یا صرف کافر لوگ موجود ہوں،
اس سے اس کا تعلق نہیں ہے۔
عورتوں میں عقل کی کمی واقعات وشواہد کی رو سے ایک مسلمہ امر ہے،
اس کے باوجود وہ اپنی چکنی چپڑی باتوں اور آنسوؤں کے زور پر مرد کو عموما اپنے پیچھے لگا لیتی ہیں اور وہ ان کی بات تسلیم کرتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں۔
(3)
عورتوں کے دین میں کمی کا مطلب:
ان کا اطاعت وبندگی میں پیچھے رہ جانا ہے،
کیونکہ دین،
اطاعت وفرمانبرداری کا نام ہے۔
عورت طبعی طور پر بعض عبادات کو ادا نہیں کر سکتی اور عبادات ہی طاعت کی روح اورجان ہیں۔
اگر وہ ان عبادات کی نیت بھی کر لیں کہ اگر ہمیں اجازت ہوتی تو ہم یہ عبادات ادا کرتیں،
تو نیت اورعمل میں بہت بڑا فرق ہے اور ماہواری میں کمزوری اورمزاج کی تبدیلی کی وجہ سے عملا یہ ممکن بھی نہیں ہے۔
(4)
شرعًا کفر کا اطلاق کفرانِ نعمت وحقوق،
یعنی احسان فراموشی اور ناشکری پر بھی ہوجاتا ہے جو اعتقادی کفرنہیں ہے جو انسان کو دین سے خارج کر دیتا ہے،
بلکہ عملی واخلاقی کفرہے جس سے انسان دین سے نہیں نکلتا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 241