🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) نِدٌّ: نظیر و مثیل، برابر کی چوٹ کا۔ (2) حَلِيلَة: بیوی، کیونکہ وہ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
نِدٌّ:
نظیر و مثیل،
برابر کی چوٹ کا۔
(2)
حَلِيلَة:
بیوی،
کیونکہ وہ خاوند کے ساتھ ٹھہرتی ہے اور اس کے لیے حلال ہے۔
فوائد ومسائل:
کسی دنیوی سبب سے وہ فقر وفافقہ ہو یا اس کا اندیشہ وخطرہ اولاد کی پیدائش کو روکنا،
شرک کے بعد سب سے بڑا جرم ہے جس کا غیر مسلموں کی سازش کا شکار ہو کر مسلمان حکومتیں اور افراد ارتکاب کر رہے ہیں۔
(یعنی ضبط ولادت کے لیے غیر مسلم فنڈ وغیرہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں،
جبکہ اپنے ممالک میں زیادہ ولادتوں پر ٹیکس معاف کرتے ہیں۔
)
اور انسان اپنے پڑوسی کی عزت وناموس کا محافظ ہے،
اگر وہی اس کی عزت پر ڈاکہ ڈالنے لگے یا اس کو غلط راہ پرڈالنے کی کوشش کرے،
تو یہ تو باڑ کھیت کو کھانے لگی والا معاملہ ہے،
اس لیے اس کو انتہائی ناگوار اور سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 258