شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: کبریائی اور بڑائی خالق کائنات کےلیے زیبا ہے، کسی انسان کےلیے روا نہیں، کیونکہ انسان...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
کبریائی اور بڑائی خالق کائنات کےلیے زیبا ہے،
کسی انسان کےلیے روا نہیں،
کیونکہ انسان محکوم اور پابند ہے،
آزاد اور خود مختار نہیں ہے۔
(یعنی دین سے آزاد اور اسلام سے بالاتر نہیں)
لیکن رہن سہن،
لباس اور استعمال کی چیزوں میں اپنی حیثیت کے مطابق حلال کمائی سے،
اعلیٰ معیار اختیار کرنا،
صاف ستھرا رہنا یہ خود پسندی نہیں ہے،
خود پسندی اور تکبر یہ ہے کہ ”انسان ہمچوں مادیگرے نیست“ "أنا خیر منه" کا شکار ہو کر آزادی وخود مختاری کا اظہار کرتے ہوئے حق کا انکار کرے،
کسی کو اپنے ہم پلہ نہ سمجھے،
بلکہ لوگوں کو حقیر وذلیل تصور کرے،
اس بد خصلت کی خاصیت او رتاثیر یہی ہے کہ ایسا آدمی دوزخ میں جائے،
کیونکہ وہ کسی کے حق کو تسلیم ہی نہیں کرتا،
تو وہ اللہ تعالیٰ کی بندگی اور عبادت کیسے کرے گا کہ جنت میں جاسکے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 265