🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) حُرَقَات: بقول بعض جہینہ کے علاقہ میں ایک بستی کا نام ہے۔ اور...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
حُرَقَات:
بقول بعض جہینہ کے علاقہ میں ایک بستی کا نام ہے۔
اور بعض کے نزدیک یہ قبیلہ جہینہ کی ایک شاخ اور خاندان ہے۔
(2)
فِتْنَةٌ:
آزمائش،
امتحان،
مقصود ہے دین سے برگشتہ کرنے کی طاقت نہ رہے۔
(3)
فَصَبَّحْنَا الْحُرَقَاتِ:
جگہ کا نام ہو تو صبح کے وقت پہنچے،
اگر خاندان ہو تو صبح صبح حملہ آور ہوئے۔
(4)
ذُو الْبُطَيْنِ:
باء کے فتحہ کے ساتھ بَطنٌ کی تصغیر،
بڑے پیٹ والا،
حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کا پیٹ بڑھا ہوا تھا۔
فوائد ومسائل:
(1)
میدان جنگ میں اگر کافر کلمہ پڑھ لے تو وہ مسلمان تصور ہوگا،
کیونک ہم ظاہر کے پابند ہیں،
کسی کے دل سے آگاہی ہمارے بس میں نہیں ہے،
اس لیے یہ کہہ کر کہ اس نے کلمہ جان بچانے کے لیے پڑھا ہے اس کو قتل کرناجائز نہیں ہوگا۔
(2)
حضرت اسامہ ؓ نے ایک کافر کو کلمہ پڑھنےکے باوجود قتل کر دیا تھا،
لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پرقصاص،
دین یا کفارہ لازم نہیں ٹھہرایا،
صرف غصے کا اظہار کیا،
جس کی بنا پر حضرت اسامہ ؓ کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ کاش! میں آج مسلمان ہوا ہوتا تاکہ اس جرم کے گناہ معاف ہوجاتے۔
حضرت اسامہ ؓ کے دل میں یہ خواہش ندامت وپشیمانی کا اظہار تھا،
یہ مقصد نہ تھا کہ میں آج سے پہلے مسلمان نہ ہوا ہوتا۔
حضرت اسامہ ؓ چونکہ اس اصول سے آگاہ نہ تھے کہ ہم ظاہر کے پابند ہیں،
باطن اللہ کے سپرد ہے،
اس لیے انہوں نے ظاہری قرآن سے یہ سمجھا کہ اس نے ڈر کر کلمہ پڑھا ہے،
اس لیے اس کا خون بہانا جائز ہے،
اس لیے ان کو سزا نہیں دی گئی۔
(3)
حضرت سعد ؓ اور اسامہ ؓ،
حضرت علی ؓ اور حضرت معاویہ ؓ کی جنگوں میں الگ تھلگ ہوگئے تھے- وہ مسلمانوں کی باہمی جنگوں کوفتنہ برپا کرنے سے تعبیر کرتے تھے،
اس لیے شراکت کےلیے آمادہ نہ ہوئے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 277