🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مسلمانوں سے جنگ لڑنا اور ان کے خلاف ہتھیار اٹھانا کافروں کا کام ہے، تو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مسلمانوں سے جنگ لڑنا اور ان کے خلاف ہتھیار اٹھانا کافروں کا کام ہے،
تو جو مسلمان اس کام کو اپنے لیے روا اور جائز خیال کرتا ہے تووہ اپنے آپ کو یا مسلمانوں کو کافرسمجھتا ہے،
اس لیے وہ کافر ہوگا۔
لیکن اگر کوئی مسلمان کسی غلط فہمی یا بد فہمی کی بنا پر یا اجتہادی طور پر دین کا تقاضا سمجھتے ہوئے یہ کام کرتا ہے تو پھر وہ کافر نہیں ہوگا،
اور اگر غیر شعوری طور پر بلا سوچے سمجھے کسی دنیوی مفاد کی خاطر یہ حرکت کرتا ہے،
تو اس نے مسلمانوں والا رویہ اور طرز عمل اختیار نہیں کیا،
حالانکہ اس کو مسلمان ہونے کی حیثیت سے مسلمانوں والی سیرت اور کردار اختیار کرنا چاہیے تھا،
اس لیے وہ مجرم اور گناہ گار ہوگا،
کافر نہیں ہوگا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 280