🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: لَيْسَ مِنَّا: سے مقصود اس کو کافر قرار دینا نہیں ہے، بلکہ مقصود یہ ہے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
لَيْسَ مِنَّا:
سے مقصود اس کو کافر قرار دینا نہیں ہے،
بلکہ مقصود یہ ہے کہ اس کے اخلاق واعمال ہم جیسے نہیں ہیں،
جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے نوح علیہ السلام کو فرمایا تھا:
﴿إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ﴾ ”وہ تیرے اہل میں سے نہیں ہے۔
“ حالانکہ وہ نسبی طور پر انھی کا بیٹا تھا،
مقصود تھا:
اس نے تیرے اہل والا طریقہ اور رویہ اختیار نہیں کیا یا اس نے تیری اطاعت وپیروی نہیں کی اور تیرے راستہ پر نہیں چلا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 282