شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں دھوکے کی ایک صورت بیان کی گئی ہے جسکے تحت بہت ساری...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں دھوکے کی ایک صورت بیان کی گئی ہے جسکے تحت بہت ساری جزئیات آجاتی ہیں،
کہ اوپر چیز اچھی ہے جو نظر آرہی ہے،
اور نیچے والی چیز جو نظر نہیں آرہی،
وہ ناقص یا نکمی ہے،
اس طرح ملاوٹ وآمیزش،
جعل سازی،
ملمع سازی،
خرید وفروخت کی وہ تمام شکلیں جن میں دھوکا اور فراڈ پایا جاتا ہے،
اس حدیث کے تحت آتی ہیں۔
اور بدقسمتی سے مسلمان بلا خوف وخطر دھڑلے سے ان کا ارتکاب کر رہے ہیں،
اور ہر طرف دھوکا وفریب کا بازار گرم ہے،
لیکن مسلمانوں کو احساس نہیں کہ یہ کتنا بڑا جرم ہے کہ کوئی صحیح اور کامل مومن سے اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 284