شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : اَلْعَائِلُ، عَيْلَةٌ: (فقر و احتیاج) سے ماخوذ ہے، تنگدست اور محتاج۔ فوائد ومسائل: گناہ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
اَلْعَائِلُ،
عَيْلَةٌ:
(فقر و احتیاج)
سے ماخوذ ہے،
تنگدست اور محتاج۔
فوائد ومسائل:
گناہ اورجرم ہر ایک کےلیے گناہ اورجرم ہے،
لیکن بعض کسی سبب وضرورت یا داعیہ اور محرک کی بنا پر اس کے کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں،
اس لیےان پر غصہ اور افسوس کم ہوتا ہے،
لیکن کچھ لوگ،
بلا سبب ووجہ اور بلا داعیہ وضرورت محض جرم وگناہ کو ہلکا اور بے وزن سمجھتے ہوئے یہ کام کرتے ہیں اس لیے ان پر غصہ زیادہ ہوتا ہے۔
بوڑھا،
حکمران اور فقیر وقلاش ان جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں،
حالانکہ ان کے اندر اس کام کی ضرورت،
یا ان پر آمادہ کرنے والا داعیہ اورمحرک نہیں ہے۔
بوڑھا جنس پرست اور شہوت کے بے قابو ہونے کے دور سے گزر چکا ہے،
بادشاہ کو کسی سے کوئی خوف وخطرہ لاحق نہیں ہے جس سے بچنے کے لیے وہ جھوٹ بولے،
فقیر اور قلاش کے پاس وہ مال ودولت نہیں جو انسان کو آپے سے باہر کر دیتی ہے،
اور مال دار اس کے بل بوتے پر اکٹرفوں کا شکار ہوتا ہے،
اس لیے یہ لوگ بلاعذر وسبب اللہ کی نافرمانی ومعصیت کو ہلکا سمجھتے ہوئے اور اس سے بے نیاز ہو کر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ حرکت کرتے ہیں،
اس لیے ان سے مواخذہ شدیدہ ہوگا۔
آج ارباب اختیار واقتدار عام طور پر ان تینوں جرائم میں گرفتار ہیں،
لیکن اس کے باوجود وہ مسلمانوں کے لیڈر اور قائد شمار ہوتے ہیں اور لوگ ان کو لیڈر تسلیم کرتے ہیں،
گویا کہ یہ جرائم ہی نہیں ہیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 296