🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) فََضْلٌ: ضرورت و حاجت سے زائد چیز۔ (2) فَلَاةٌ: بیابان، جنگل۔ (3) إِمَامٌ:...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
فََضْلٌ:
ضرورت و حاجت سے زائد چیز۔
(2)
فَلَاةٌ:
بیابان،
جنگل۔
(3)
إِمَامٌ:
حکمران،
امیر۔
فوائد ومسائل:
پانی ایک عام ضرورت کی چیز ہے جس پر انسان کی زندگی کا انحصار ہے،
کسی ضرورت مند اور محتاج کو اس سے بلا اپنی ضرورت وحاجت کے محروم کرنا اس کو موت کے منہ میں دھکیلنا ہے،
اس لیے یہ شدید جرم ہے۔
جو لوگ،
غذاؤں اور ادویہ میں ملاوٹ کرکے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں،
انہیں اس پر غور کرنا چاہیے۔
جھوٹ بولنا ایک سنگین جرم ہے اور عصر کا وقت ایک خیر وبرکت والا ہے،
ایسے وقت جھوٹ بول کر سامان بیچنا تین جرائم کا مجموعہ ہے۔
(1)
جھوٹ۔
(2)
گاہک کےساتھ دھوکا۔
(3)
اور وقت کی حرمت وتقدس کی پامالی پھر جھوٹ بھی اللہ کی قسم کھا کر،
گویا اللہ کی عظمت ومقام کا احساس ہی نہیں۔
آج اس جرم کو جرم ہی نہیں سمجھا جاتا اور اپنے نفس کو فریب دینے کےلیے اس کے لیے مختلف حیلے اور بہانے نکالے جاتے ہیں۔
امام وامیر اپنے مقام ومنصب کی بنا پر اطاعت کا حقدار ہے،
لیکن اطاعت کو اپنے مفاد پر موقوف کرنا اس کو بلیک میل کرنا ہے اور اس کو اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ تم بھی اپنے مفاد کے لیے خوب کھیل اور گل کھلاؤ اور آج اس حرکت کا چال چلن عام ہے،
اس لیے کوئی بھی حکومت صحیح طریقے پر نہیں چلتی اورنا کامی سے دوچارہوتی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 297