🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) يَحُلُّ رَحْلَهُ: آپ کا پالان یا کجاوا کھول رہا تھا۔ (2) حَتْف: موت۔...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
يَحُلُّ رَحْلَهُ:
آپ کا پالان یا کجاوا کھول رہا تھا۔
(2)
حَتْف:
موت۔
(3)
هَنِيئًا لَهُ:
اسے مبارک ہو،
اس کے لیے مسرت اور خوش گواری کا باعث ہو۔
(4)
شِّمْلَةٌ:
کھلی اوڑھنے کی چادری۔
(5)
تَلْتَهِبُ:
بھڑک رہی ہے،
شعلہ زن ہے۔
(6)
غَنَائِم:
غنیمت کی جمع،
دشمن سے جنگ کے وقت حاصل ہونے والا مال۔
(7)
مَقَاسِم:
مقسمٌ کی جمع ہے،
جو تقسیم یا بانٹنے کے معنی میں ہے۔
(8)
شِرَاكٌ:
چمڑے کا تسمہ۔
فوائد ومسائل:
تمام لوگوں کی مشترکہ چیز میں سے کسی ایک کا ان کی اجازت کے بغیر کچھ اٹھا لینا اگرچہ وہ معمولی چیز ہو انتہائی خوفناک جرم ہے،
جس کی آج کل لوگوں کو بالکل پرواہ نہیں ہے۔
مفاد عامہ کی چیزوں یا مفاد عامہ کی جگہوں پر قبضہ کرنے کی وبا عام ہوچکی ہے،
سیلاب،
زلزلہ وغیرہ آفتوں کے سلسلہ میں حاصل ہونے والی اشیاء کو شیر مادر سمجھ کر ہضم کر لیا جاتا ہے،
حالانکہ یہ حرکت کرنے والا شہادت کے عظیم رتبہ سے بھی محروم ہوجاتا ہے،
اس لیے ان کاموں سے بچنا ضروری ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 310