شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) هَلْ لَكَ فِي حِصْنٍ حَصِينٍ: کیا آپ کو پختہ اور مستحکم قلعہ کی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
هَلْ لَكَ فِي حِصْنٍ حَصِينٍ:
کیا آپ کو پختہ اور مستحکم قلعہ کی رغبت و خواہش ہے؟ حصن حصین یہ رومیوں کا قلعہ تھا۔
(2)
مَنْعَةٌ:
قوت و طاقت اور پناہ،
یا یہ مانع کی جمع ہو گا تو محافظ دستہ و جماعت مراد ہو گی۔
(3)
فَاجْتَوَوُا:
کسی جگہ کو پریشانی یا بیماری کے سبب اپنے لیے پسند نہ کرنا۔
بعض کے نزدیک بلاقید،
کسی جگہ کی رہائش کو پسند نہ کرنا،
(اگرچہ وہاں آسودگی اور خوشحالی میسر ہو)
یہ جویٰ سے ماخوذ ہے،
جو پیٹ کی بیماری ہے۔
(4)
مَشَاقِصٌ:
مِشْقَصٌ کی جمع ہے،
جو بقول بعض لمبے پھل والے تیر کو کہتے ہیں۔
بعض کے نزدیک چوڑے پھل والا اور بقول امام نووی "مَا طَالَ وَ عَرَضَ" ”جو لمبا اور چوڑا ہو۔
“ (5)
بَرَاجِم:
بَرْجمَةٌ کی جمع ہے،
انگلیوں کے جوڑوں کو کہتے ہیں۔
(6)
شَخَبَتْ يَدَاهُ:
دونوں ہاتھوں کا خون بہہ گیا۔
فوائد ومسائل:
(1)
ہجرت ایک عظیم نیکی ہے جو خود کشی جیسے سنگین جرم کی معافی کا باعث بن جاتا ہے،
جس سے ثابت ہوتاہے کبیرہ گناہ کی بھی معافی ہو سکتی ہے اور اس کا مرتکب کافر نہیں ہے،
ہاں اگر کسی وجہ سے معافی نہ مل سکی تو عذاب ہوگا۔
(2)
خوارج ومعتزلہ اور مرجئہ دونوں فریقوں کا موقف غلط ہے،
مسلمان کبیرہ گناہ کا مرتکب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنمی نہیں ہے۔
اللہ چاہے تو معاف کرکے سیدھا جنت میں بھیج دے اور چاہے تو سزا کے بعد جنت میں داخل کرے،
اس لیے گناہوں سے احتراز ضروری ہے۔
(3)
انسان اپنے اعضاء وجوارح کے استعمال میں خود مختار اور آزاد نہیں ہے کہ جیسے چاہے ان سے کے ساتھ سلوک کرے۔
اس لیے انسانی اعضاء کی خرید وفروخت جائز نہیں ہے،
صرف اللہ کی رضا کی خاطر،
اپنی جان کو جوکھوں میں ڈالا جا سکتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 311