شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اگر رسول اللہ ﷺ کی آواز سے شعوری طور پر آواز بلند کرنا حبط اعمال...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سے شعوری طور پر آواز بلند کرنا حبط اعمال کا باعث ہے،
تو آپ کے پیغام اور آپ کےحکم پر اپنے یا کسی کے قول وفعل کو ترجیح دینا کیسے روا ہو سکتا ہے۔
حضرت ثابت بن قیسؓ خطیب انصار تھے اور ان کی آواز طبعی طور پر بلند تھی،
وہ اپنی بات منوانے کے لیے آواز میں زور اور بلندی پیدا نہیں کرتے تھے کہ یہ چیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی اور بے ادبی ہو اور اس سے آپ کے دل میں تکدر وملال پیدا ہو،
جس کی بنا پر انسان کے اعمال ضائع ہوجائیں۔
چونکہ ان کی آواز طبعی طور پر بلند کرتے نہیں تھے،
اس لیے آپ کی اذیت وتکلیف کا باعث نہ تھی،
اس لیے آپ نے فرمایا:
”اس کے عمل رائیگاں نہیں،
اس لیے وہ جنتی ہے“ اس سے یہ کہاں ثابت ہوا کہ آپ کو جنتیوں اور دوزخیوں کا علم تھا،
اگر آپ کو سب کا علم تھا،
تو صرف چند صحابہ کے بارے میں یہ بات کیوں فرمائی؟۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 314