🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) أُمُورٌ: أَمْرٌ کی جمع ہے، مراد: کام اور عمل ہیں۔ (2) أَتَحَنَّثُ: تَحَنّثٌ سے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
أُمُورٌ:
أَمْرٌ کی جمع ہے،
مراد:
کام اور عمل ہیں۔
(2)
أَتَحَنَّثُ:
تَحَنّثٌ سے ماخوذ ہے،
یعنی ایسا کام کرنا جس کی بنا پر انسان گناہ سے نکل جائے،
مقصود عبادت یا نیک کام کرنا ہے۔
فوائد ومسائل:
قرآن وحدیث سے یہ بات ثابت ہے کہ کافر انسان کی اطاعت وعبادت یا نیکی کا اعتبار نہیں ہے،
کیونک کام (عمل)
نیکی اس صورت میں بنتا ہے جب اسے آخرت پر یقین رکھتے ہوئے آخرت میں اجر وثواب کے حصول کے لیے کیا جائے اور کافر یہ یقین نہیں رکھتا،
لیکن اسلام اور ایمان اپنے اندر اتنا وزن اور قوت رکھتے ہیں کہ کفر کی حالت میں کی گئی بے وزن اور بیکا ر نیکیاں،
ان کے اندر بھی وزن پیدا ہوجاتا ہے اور وہ بھی کار آمد بن جاتی ہیں۔
اگر کافر کفر پر مرتا تو یہ اعمال رائیگاں جاتے،
اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا:
"إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالْخَوَاتِیْمِ" ”عملوں کے نتیجہ کا مدار خاتمہ پر ہے۔
“
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 323