🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ظلم کا لغوی معنی "وَضْعُ الشَّيْءِ فِيْ غَیْرِ مَحَلِهِ" ہے، ’’کسی چیز کو اس کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ظلم کا لغوی معنی "وَضْعُ الشَّيْءِ فِيْ غَیْرِ مَحَلِهِ" ہے،
”کسی چیز کو اس کے موقع اور محل کی بجائے دوسرے محل میں رکھنا“ یعنی بے جا کام کرنا،
اس اعتبار سے ایک حقیر اور معمولی گناہ بھی ظلم ہے اور بڑے سے بڑا گناہ بھی ظلم ہے،
گویا ظلم کلی مشکک ہے،
جس کے تمام افرا د وجزئیات یکساں درجہ کے نہیں ہوتے۔
اس لیے صحابہ کے لیے یہ آیت نا گواری کا باعث بنی کہ چھوٹا موٹا گناہ تو ہر فرد بشر سے صادر ہوجاتا ہے،
اس سے تو معصوم کے سوا کوئی نہیں بچ سکتا،
اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا:
کہ ظلم کس سے صادر نہیں ہوتا؟ تو آپ نے بتا دیا:
کہ یہا ں ظلم سے مراد،
ہر قسم کا ظلم نہیں ہے،
بلکہ وہ ظلم ہے جو ایمان کے ساتھ جمع ہو کر اس کے مٹانے کا باعث بنتا ہے۔
یعنی شرک مراد ہے،
جو انسان کے ایمان کو ختم کر دیتا ہے۔
شرک کے سوا کوئی ایسا گناہ نہیں ہے جو ایمان کو کالعدم قرار دے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 328