شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : نَسْخٌ: کا لغوی معنی ہے ازالہ کرنا، ہٹا دینا، کہتے ہیں: "نَسَخَتِ الشَّمْسُ الظِّلَّ"...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
نَسْخٌ:
کا لغوی معنی ہے ازالہ کرنا،
ہٹا دینا،
کہتے ہیں:
"نَسَخَتِ الشَّمْسُ الظِّلَّ" ”دھوپ نے سایہ زائل کر دیا۔
“ دوسرا معنی ہے:
نقل کرنا،
کہتے ہیں:
"نَسَخْتُ الْكِتَابَ" ”میں نے کتاب نقل کی۔
“ فوائد ومسائل:
صحابہ کرامؓ ﴿مَا فِي أَنفُسِكُمْ﴾ کے (ما)
کو عام سمجھا،
کہ دل کے اندر جو وساوس آتے ہیں،
یا جن خیالات کا خطور ہوتا ہے،
یا دل کے اندر جو عقائد وافکار جم جاتے ہیں،
سب اس میں داخل ہوتے ہیں۔
جب کہ دل کے اندر پیدا ہونے والے خیالات یا وساوس جو آتے اور گزرجاتے ہیں،
وہ انسان کے بس میں نہیں ہیں۔
اگر ان پر بھی مواخذہ ہو تو کوئی انسان مواخذہ سے بچ نہیں سکے گا،
اس لیے یہ آیت ان کے لیے انتہائی پریشانی اور اضطراب کا باعث بنی،
اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے،
جبکہ یہ ظاہری معنی مراد نہیں تھا۔
مواخذہ تو انہی افکار ونظریات یا دل میں جم جانے والے عقائد وتصورات پر ہے جن کو انسان شعوری طور پر دل میں جگہ دیتا ہے،
اس لیے آپ نے جواب دیا:
اہل کتاب والا طرز عمل اختیار نہ کرو،
کہ جو کام ان کے بس میں ہوتے تھے،
وہاں بھی ان کا عمل سَمِعْنَا اور عَصَیْنَا تھا کہ (سن لیا لیکن عمل نہیں کریں گے)
۔
صحابہ کرامؓ نے سر تسلیم ختم کر دیا،
تو اگلی آیت میں ظاہری معنی لینے کی تردید کر دی گئی اور پہلی آیت کا مفہوم واضح ہوگیا۔
ظاہری معنی کی تبدیلی وتغییر یا ازالہ کو نسخ سے تعبیر کیا گیا ہے،
رفع حکم والا معنی مراد نہیں ہے کہ پہلے تو یہی حکم کہ وساوس وخطرات پر بھی مواخذہ ہوگا،
جو انسان کے بس میں نہیں ہیں اور پھر ﴿لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا﴾ سے اس حکم کو منسوخ کر دیا گیا ہو،
بلکہ اللہ کا مقصد پہلے ہی سے دل میں جم جانے عقائد واعمال تھے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 329