🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) تَجَاوَزَ: درگزر کرنا، معاف کر دینا۔ جَوَاز: (تساہل و چشم پوشی) سے ماخوذ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
تَجَاوَزَ:
درگزر کرنا،
معاف کر دینا۔
جَوَاز:
(تساہل و چشم پوشی)
سے ماخوذ ہے۔
(2)
حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا:
نفس کے اعراب کے بارے میں علماء کے دو خیال ہیں:
(1)
نفس،
مفعول بہ اور منصوب ہے اس صورت میں معنی ہو گا،
جو وہ اپنے دل سے بات کرے،
مشہور اور زیادہ ظاہر یہی قول ہے اور قاضی عیاض نے حدیث "إِنَّ أَحَدَنَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ" ”ہم میں سے ایک اپنے نفس سے بات کرتا ہے۔
“ سے اس کی تائید کی ہے۔
اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا زیادہ اظہار اسی سے ہوتا ہے۔
(2)
نفس،
فاعل اور مرفوع ہے،
معنی ”اس کے دل میں بات آتی ہے۔
“ امام طحاویؒ نے ﴿نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ﴾ سے اس کی تائید کی ہے اور بخاریؒ کی حدیث بھی ہے۔
«مَاوَسْوَسَتْ بِهِ صَدْرُهَا» لیکن ظاہر ہے،
حدیث نفس اور وسوسہ میں فرق ہے۔
اللہ تعالیٰ نے دونوں میں سے درگزر فرمایا ہے۔
فوائد ومسائل:
خیالات وتصورات کی دو قسمیں ہیں:
جو دل میں آتے ہیں لیکن وہ اس میں جمتے نہیں ہیں اور گزر جاتے ہیں،
انسان ان پر غور وفکر نہیں کرتا اور نہ ان کا عزم وقصد یا ارادہ کرتا ہے،
ان کو وساوس اور خطرات کا نام دیا جاتا ہے۔
دوسرے قسم کے خیالات وہ ہیں جو انسان خود دل میں لاتا ہے،
ان پر غور وفکر کرتا ہے اور بعض دفعہ ان کا عزم وقصد اور ارادہ بھی کر لیتا ہے،
ان کی بھی دو قسمیں ہیں:
ایک وہ جن کا تعلق زبان یا اعضاء جوارح سے ہے،
جیسے چغلی،
غیبت،
بہتان یا چوری،
زنا اور شراب پینا۔
دوسرے وہ جن کو تعلق قلب ودل سے ہے،
جیسے حسد،
بغض وکینہ،
کبر،
نخوت،
حرص وطمع وغیرہا،
وساوس اور خطرات پر مواخذہ نہیں ہے۔
اسی طرح اعضاء جوارح سے تعلق رکھنے والے اعمال کا دل میں قصد وارادہ کرنا یا عزم کرنا اس پر بھی مواخذہ نہیں ہے۔
یہی امت محمدیہ کا شرف ہے،
پہلی امتوں کا اس پر مواخذہ تھا،
لیکن جن چیزوں کا تعلق محض دل سے ہے یعنی وہ قالبی اعمال نہیں ہے قلبی اعمال ہیں،
ان کے ھم وعزم اورقصد وارادہ پر مواخذہ ہوگا،
کیونکہ وہ عمل میں آچکے ہیں،
اس لیے مطلق یہ کہہ دینا کہ جو خیال میں جم گیا اور مضبوط ہوگیا یا اس کا عزم وقصد اور ارادہ کر لیا تو اس پر مواخذہ ہوگا،
درست نہیں ہے،
کیونکہ آگے آرہا ہے،
کہ ایک انسان برائی کا ارادہ کر لیتا ہے لیکن اللہ کے خوف وڈر سے اس سے باز آجاتا ہے تو اس کا اجر وثواب ہوگا اگر محض ارادہ پر مواخذہ ہے تو اس پر گناہ ہونا چاہیے تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 332